اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے سردی مزیدبڑھ گئی
پہاڑوں پربرفباری سے وادیاں خوبصورت منظر پیش کرنے لگیں،برفباری نے سڑکوں، مکان اور درختوں کوسفید چادر سے ڈھانپ دیا ،بڑی تعداد میں سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے بالائی علاقوں میں پہنچ گئے ،محکمہ موسمیات کی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان،سندھ، اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
اتوار 15 جنوری 2017 11:30
(جاری ہے)
بڑی تعداد میں سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے بالائی علاقوں میں پہنچ گئے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ۔پہاڑوں پربرفباری سے وادیاں خوبصورت منظر پیش کرنے لگیں۔ برفباری نے سڑکوں، مکان اور درختوں کوسفید چادر سے ڈھانپ دیا ۔
کراچی میں موسم سرما کی بارش جمعہ کو شروع ہوئی ہفتہ کو بھی سلسلہ نہ ٹوٹا اور شام تک شہر میں ہلکی اور تیز بارش ہوتی رہی۔ پی اے ایف بیس مسرور بیس پر 52 ملی میٹر، فیصل بیس 48 ، ناظم آباد 45، لانڈھی 15.5، گلستان جوہر 29، نارتھ ناظم آباد 33، گلشن حدید7 ، یونی ورسٹی روڈ 18.5، پی اے ایف فیصل 53، ماڈل آبزرویٹری 43، ایئرپورٹ 35 اور نارتھ کراچی میں 34 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے سردی کی شدت کو بڑھا دیا ۔ سندھ کے بیشتر شہروں کی طرح حیدرآباد میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔سکھر میں بھی ہلکی پھلکی بارش کا سلسلہ گذشتہ روز سے جاری ایک طرف موسم خوشگوار ہے تو وہیں شہریوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھی جھیلناپڑرہا۔ ٹھٹھہ میں بارش سے خانہ بدوشوں کی مشکلات بڑھ گئی ۔ سخت سردی، جھونپڑیوں میں رہنے والوں کے لئے کڑا امتحان ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے اکثر اور سندھ کے چند مقامات جبکہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.