بی بی سی کی رپورٹ نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا ہے،ملک اس وقت قرضوں پر چل رہا ہے ،لوگوں کو بیوقوف بنا کر حکومت نہیں چل سکتی، حکومت نے ملکی تاریخ میں ریکارڈ قرضے لئے،ملک میں روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو اغوا کیا جا رہا ہے ، لیگ (ن) صرف لاہور کے لئے ہے،نوازشریف کو پورے پنجاب اور پورے ملک کیلئے سوچنا چاہیے ، ٹیکسٹائل سیکٹر کو پیکج دینا خوش آئند ہے ، کسانوں کو دی گئی سبسڈی ختم کی گئی ، عوام کے جان ومال کی ذمہ دار حکومت ہے
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی سکھر میں میڈیا سے گفتگو
اتوار 15 جنوری 2017 19:20
(جاری ہے)
خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) صرف لاہور کے لئے ہے ، وزیراعظم کو لاہور کے ساتھ دیگر علاقوں کا بھی سوچنا چاہیے ،نوازشریف کو پورے پنجاب اور پورے ملک کیلئے سوچنا چاہیے ، ملکی معیشت تباہی کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت قرضوں پر چل رہا ہے ،لوگوں کو بیوقوف بنا کر حکومت نہیں چل سکتی، حکومت نے ملکی تاریخ میں ریکارڈ قرضے لئے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پنجاب حکومت کے دانش سکول اور سستی روٹی سکیم کہاں غائب ہوگئی ، مزدور ،کسان اور زمیندار کو مار کر ترقی حاصل نہیں کی جاسکتی ، سستی کپاس درآمد کرنے سے علاقائی کسانوں کا نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر شخص کے جان ومال کی حفاظت کی ذمہ دار ہے مگر حکومت کہتی ہے کہ ہماری کوئی ذمہ داری نہیں ہے ، حکمران الیکشن جیتنے کیلئے ملک کو مقروض کر رہے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.