یوٹرن میں نے نہیں نواز شریف نے لیا پانامہ کیس میں ن لیگ نے تاریخ کا سب سے بڑا یو ٹرن لیا، عمران خان
وزیر اعظم نے خود کہا تھا کہ استعفیٰ نہیں دوں گا احتساب کیلئے تیا رہوں ، قوم انتظا ر میں ہے منی ٹرائل کب ہو گا اور نواز شریف کو سزا کب ملے گی ،حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے نواز شریف کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ معاملہ سپریم کورٹ جائے گا اور ان کی تلاشی ہو گی، چئیرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
پیر 16 جنوری 2017 19:08
(جاری ہے)
نواز شریف نے پارلیمنٹ میں غلط بیانی کی اور حکومت بلف کھیلااور پھنس گئی ۔
وزیر اعظم نواز شریف نے منی ٹرائل بچوں پر ڈالا اور بچوں نے قطری شہزادے پر ڈال دیا ۔حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے کیونکہ نواز شریف کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں جائے گا اور ان کی تلاشی ہو گی حکومت چاہتی ہے کہ وزیراعظم نے جھوٹ بولا بھی ہے تو عدالت ایکشن نہ لے ۔ حکومت بری طرح پھنس چکی ہے اور پوری قوم انتظار کر رہی ہے کہ منی ٹرائل کب ہو گا اور نواز شریف کو سزا کب ملے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میرا منہ بند کرانے کی کوشش نہ کرے ۔ سپریم کورٹ کو جواب دیں ۔2016 تک (ن) لیگ تسلیم ہی نہیں کر رہی تھی کہ فلیٹس ان کی ملکیت ہیں ۔ پانامہ لیکس کے آنے کے بعد انہیں مجبوراً یہ ماننا پڑا کہ فلیٹس ہمارے ہیں اور بی بی سی نے واضح کر دیا ہے کہ یہ فیئر فلٹیس 1993 سے ان کی ملکیت تھے اگر قطری کا خط فراڈ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ فلیٹس حسین نواز کے ہیں اور اگر مریم اصلی مالک ہیں تو قطری شہزادے کا خط جعلی ثابت ہو جائے گا ہر طرف سے حکومت پھنس ہوئی ہے اور اب کرپٹ مافیا کو کوئی بچا سکتا اور حکومت کو واضح کرنا ہو گا کہ گلف اسٹیل کا پیسہ پہلے 20 سال کہاں تھا اور اس کی رسیدیں کہاں ہیں ۔اگر حکومت سچی ہے تو برطانوی نشریاتی ادارے اور آئی سی آئی جے کے خلاف کیس کیوں نہیں کراتی ۔ اب نواز شریف کی مورل اتھارٹی ختم ہو چکی ہے اور بہت جلد عوام کو خوشخبری ملنے والی ہے ۔ نواز شریف اخلاقی طور پر وزیر اعظم کے رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں ۔ (جاوید)مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.