بیانات دینا پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کو وطیرہ ہے ،اپنے عرصہ صدارت میں آصف زرداری نے کالعدم تنظیموں سے ملاقاتیں بھی کیں، پی پی کے کئی اور رہنما بھی کالعدم تنظیموں کے افراد سے ملتے رہے ،ان ملاقاتوں کی تصاویر طلب کرنے پر دکھائی جا سکتی ہیں، پیپلزپارٹی سندھ میں اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرے ، عوام کو گمراہ نہ کرے
ترجمان وزارت داخلہ کی پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کے دفاع پاکستان کونسل کے حوالے سے بیان کی تردید
پیر 16 جنوری 2017 20:08
(جاری ہے)
دفاع پاکستان کونسل مشکوک تنظیم ہے تو پیپلزپارٹی نے 2009میں اس کے قیام کی مخالفت کیوں نہ کی ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں دفاع پاکستان کونسل نے جلسے اور پریس کانفرنسیں کیں ۔
اپنے عرصہ صدارت میں آصف علی زرداری نے کالعدم تنظیموں سے ملاقاتیں بھی کیں ۔ان ملاقاتوں کی تصاویر اخبارات میں شائع ہوچکی ہیں اس وقت پیپلزپارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر کہاں تھے ۔ فرحت اللہ بابر اس وقت ایوان صدر میں تھے کیا وہ آگاہ نہیں ہیں ۔ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور اقتدار میں پی پی کے کئی اور رہنما بھی کالعدم تنظیموں کے افراد سے ملتے رہے ۔ان ملاقاتوں کی تصاویر بھی موجود ہیں جو طلب کرنے پر دکھائی جا سکتی ہیں ۔ ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری گزشتہ ایک دہائی سے پاکستان میں دہشتگردی ،عسکریت پسندی اور انتہا پسندی میں کمی کا اعتراف کر رہی ہے ۔ ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ میں اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرے ۔پیپلزپارٹی حقائق کو مدنظر رکھے اور عوام کو گمراہ نہ کرے ۔(رڈ)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.