کراچی پولیس کی جانب سے شہر کے میئر کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی تجویز پر سندھ وزارت داخلہ نے خاموشی اختیار کرلی
منگل 17 جنوری 2017 17:56
(جاری ہے)
خیال رہے کہ اس سے قبل ایئرپورٹ تھانے کے ایس ایچ او کی جانب سے ایس ڈی پی او ایئرپورٹ کو ایک رپورٹ بھیجی گئی تھی، جس میں میئر کے خلاف کارروائی کی تجویز پیش کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ میئر نے دوران حراست 23 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ان پر الزام تھا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کے ہسپتال میں مبینہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کو میڈیکل اور دیگر سہولیات دیتے رہے ہیں۔انھیں مذکورہ کیس میں 17 نومبر کو ضمانت دی گئی تھی۔حکام کا کہنا تھا کہ وسیم اختر کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تجویز اس وقت سامنے آئی تھی جب وہ جیل میں تھے۔تاہم یہ تجاویز ان کی ضمانت منظور ہونے کے بعد صوبائی وزارت داخلہ کو بھیجی گئی تھی۔وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا تھا کہ ان سے پولیس نے رابطہ کیا ہے لیکن اب تک اس پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے اور نہ ہی حکومت کا اس حوالے سے کوئی ارادہ ہے۔صوبائی وزارت داخلہ کے ایک سینئر افسر کا کہنا تھا کہ 'ہمیں یہ تجاویز حال ہی میں ملی ہیں، لیکن حکومت کا پولیس کی بھیجی گئیں تجاویز کے مطابق کارروائی کا ارادہ نہیں'۔واضح رہے کہ فورتھ شیڈول اے ٹی اے کی شق ہے جس کے تحت ایک مشتبہ شخص کو نگرانی میں رکھا جاسکتا ہے اور اس کو روزانہ مقامی تھانے میں اپنی حاضری ضروری بنانا ہوتی ہے۔اس کے علاوہ فورتھ شیڈول میں ان عناصر کو بھی شامل کیا جاتا ہے جو غیر ریاستی سرگرمیوں میں ملوث ہوں، نفرت انگیز تقاریر یا ایسی مذہبی تنظیموں سے تعلق رکھتے ہوں جنھیں ابھی کالعدم قرار نہیں دیا گیا لیکن ان کی سرگرمیاں عسکریت پسندی کے زمرے میں آتی ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.