جامعہ بلوچستان کا مساچوسیٹس یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک عمل اور تعاون صوبے کے تمام جامعات کیلئے انتہائی اہمیت کا عامل ہیں،ڈاکٹر جاوید اقبال

مستقبل میں اعلیٰ تعلیم اور منجمنٹ سائنسز کے شعبے میں دوررس نتائج برامد ہونگے،تقریب سے خطاب

منگل 17 جنوری 2017 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) یو ایس کونصلیٹ کراچی کے زیر اہتمام بلوچستان کے مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبہ کی مساچویٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی یو ایس ، میں پہلے سیمسٹر کی تکمیل اور وطن واپسی پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال تھے۔ تقریب میں یو ایس کونصلیٹ کے نماہندہ مس بین کی ،چاروں صوبوں کے مختلف اداروں کے نماہندگان اور جامعہ بلوچستان ، بیوٹمز، وومن یونیورسٹی کے رہنماوں نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے مہمان خصوصی ڈاکٹر جاوید اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان کا مساچوسیٹس یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک عمل اور تعاون صوبے کے تمام جامعات کیلئے انتہائی اہمیت کا عامل ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے مستقبل میں اعلیٰ تعلیم اور منجمنٹ سائنسز کے شعبے میں دوررس نتائج برامد ہونگے۔ اور یہ خوش آنند امر ہے کہ صوبے کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے دو سالہ ڈگری پروگرامز منجمنٹ ساہنسز کے شعبے میں یو ایس گورنمنٹ کی تعاون سے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مکمل کر رئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے اور ایک دوسرے کے تعاون و تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے دور حاظر کے تقاضوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہیں کیونکہ موجودہ دور ترقی اور تبدیلی کا دور ہے اور اس میں وہی ممالک اور معاشرے ترقی کرتے ہیں جو تعلیم کو اپنا مقصد اور اشعار بناتے ہیں تقریب سے یو ایس کانصلیٹ کے نماہندہ مس بین کی، اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اسکالرزکی پہلی سیمسٹر کی تکمیل پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ مستقبل میں مزید تعلیمی پروگرامز صوبے کے جامعات کے ساتھ ترتیب دیئے جائینگے تاکہ ایک دوسرے کے تعاون کو بروکار لاتے ہوئے تعلیم کے اصل مقصد کو حاصل کیا جاسکے آخر میں شرکاہ میں شیلڈ اور اسناد تقسیم کیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :