میرپورماتھیلو،ڈسٹرکٹ اسپتال پراینٹی کرپشن کاچھاپہ ، بغیرنوٹس درخت کاٹنے پر تفتیش

منگل 17 جنوری 2017 23:32

میرپورماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال میرپورماتھیلوپراینٹی کرپشن کاچھاپہ 23قیمتی سرکاری درخت کاٹے جانے سے متعلق معلومات حاصل کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ضلع گھوٹکی کے سرکل آفیسرحافظ سوفی عبدالحیفظ چاچڑکی قیادت میںاینٹی کرپشن کی ٹیم نے سیکنڈسول جج میرپورماتھیلوکی موجودگی میںڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال میرپورماتھیلوسے سابقہ ایم ایس ڈاکٹرعبدالطیف کی جانب سی23قیمتی درخت جن مالیت لاکھوںروپے بتائی جاتی ہے کے متعلق معلومات حاصل کی اینٹی کرپشن ٹیم نے یہ چھاپہ ایک شہری عبدالغفارکورائی کی درخواست پرمارااس کے متعلق مزیدتفتیش اورتحقیقات جاری ہے بتایاجاتاہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال میںلگے 23سالہ درخت جن کی مالیت لاکھوںروپے بتائی جاتی ہے بغیرکسی نوٹس کے کاٹے گئے تھے۔

#

متعلقہ عنوان :