لاپتہ افراد کے حق میں ٹویٹ کرنے والا طالبعلم اغوا، تشدد کا نشانہ بنایا گیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 18 جنوری 2017 12:09
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2017ء) : لاء کالج یونیورسٹی کے ایک طالعبلم کو سلمان حیدر سمیت دیگر سرگرم کارکنوں کی باحفاظت بازیابی کے لیے ٹویٹر پر پیغام دینے کے بعد ایک مذہبی سیاسی یونین کے سرگرم کارکنوں نے تین گھنٹے کے لیے اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے مسلم ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کروادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سہیل احمد نامی یہ طالبعلم لاء کی تعلیم حاصل کرنےکے ساتھ ساتھ قومی سطح پر ایک ممتاز مبحث بھی ہے۔ ٹویٹر پر سہیل نے اسلام آباد سے لا پتہ ہونےولے پروفیسر سلمان حیدر کی بازیابی کے حق میں ٹویٹ کیا اورلا پتہ افراد کے ساتھ یکجہتی کے طور پر فیض احمد فیض کی ایک نظم بھی شئیر کی ۔(جاری ہے)
سہیل کی یہ پوسٹ اسلامی جمیعت طلبا سے تعلق رکھنے والے افراد کو ناگوار گزری، جس کے بعد قریبا 14 سرگرم کارکنوں نے سہیل کو زبرستی گھسیٹ کر کمرہ نمبر 139 میں منتقل کیا جسے اسلامی جمیعت برائے طلبا کسی بھی طالبعلم کو سبق سکھانےاور اس پر تشدد کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
تشدد کا نشانہ بننے والے طالبعلم نے بتایا کہ سرگرم کارکنوں نے اس پر ایک کمبل اوڑھایا جس کے بعد ہوسٹل کے برآمدے میں لانے سے قبل اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ سہیل کا کہنا ہے کہ وہ چلایا ضرور تھا لیکن کوئی بھی سکیورٹی اس کی مدد کو نہ آسکی۔ سہیل کو بد ترین تشدد کا نشانہ بننے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ نام نہ لینے کی شرط پر یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے بتایا کہ نئے وائس چانسلر نے انتظامیہ کو اسلامی جمیعت برائے طلبا کے ساتھ مفاہمت کرنے کی ہدایات کی ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ سہیل پر ہوئے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ اسلامی جمعیت برائے طلبا کو یونیورسٹی معاملات میں دخل دینے کی اجازت دی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.