کیوی سپنر اش سوڈھی کا بگ بیش میں دوسری بہترین بائولنگ کا اعزاز، 11 رنز کے عوض 6 کھلاڑی آئوٹ کیے

بدھ 18 جنوری 2017 19:40

کیوی سپنر اش سوڈھی کا بگ بیش میں دوسری بہترین بائولنگ کا اعزاز، 11 رنز ..

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے کیوی سپنر آئش سودی نے بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ تاریخ میں دوسری بہترین بائولنگ کا اعزاز حاصل کر لیا، سودی نے بدھ کو سڈنی تھنڈر کے خلاف کھیلے گئے میچ میں تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3.3 اوورز میں 11 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر یہ کارنامہ انجام دیا، سودی کی غیرمعمولی کارکردگی کی بدولت سٹرائیکرز نے تھنڈر کو 77 رنز سے شکست فاش سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بگ بیش تاریخ میں بہترین بائولنگ کا اعزاز سری لنکن فاسٹ بائولر لاستھ مالنگا کو حاصل ہے جنہوں نے 2012ء میں میلبورن سٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے پرتھ سکارچرز کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں محض 7 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔