ْ مغربی دریائوں پر بھارت کے پن بجلی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہیں ،ْ خواجہ آصف
چار ہزار میگاواٹ کی ٹرانسمیشن لائن سی پیک کا حصہ ہے وہ دو سال میں بن جائیگی ،ْسینٹ میں وقفہ سوالات دوہری شہریت کے حامل فرد کا او جی ڈی سی ایل کا مینجنگ ڈائریکٹر بننے پر کوئی پابندی نہیں ،ْ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر ایران پر پابندیوں کی وجہ سے کام آگے نہیں بڑھ سکا‘ پاکستان کی طرف سے ایران کو جرمانے کی رقم نہیں دی جائے گی ،ْشاہد خاقان عباسی
بدھ 18 جنوری 2017 20:43
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس معاہدے میں عالمی بنک کا کردار سہولت کار کا ہے ،ْ انہوں نے کہا کہ بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کے لئے بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں پر کام ہو رہا ہے۔
چار ہزار میگاواٹ کی ٹرانسمیشن لائن سی پیک کا حصہ ہے وہ دو سال میں بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی بجلی کی طلب 1100, 1200 میگاواٹ ہے۔ اس وقت 800 سے 850 میگاواٹ فراہم کی جارہی ہے۔ رواں سال طلب اور رسد میں کمی کا فرق دور ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مغربی دریائوں پر بڑی تعداد میں پن بجلی گھر تعمیر کر رہا ہے۔ منصوبوں کے ڈیزائن سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بتایا کہ ورسک بجلی گھر کی استعداد 243 میگاواٹ تھی تاہم مشینری پرانی ہونے کی وجہ سے پیداواری استعداد کم ہو کر 185 میگاواٹ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداواری استعداد کی بحالی کیلئے دو کروڑ 22 لاکھ روپے کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے۔ قرضے کے لئے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کی نگرانی کے لئے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کا عمل جاری ہے۔ایوان کوبتایا گیا کہ پی ڈبلیو ڈی ٹھیکیداروں کو دیئے جانے والے کام کی نگرانی پی ڈبلیو ڈی خود کرتا ہے۔ کراچی میں 27 ہزار گھر غیر قانونی طریقے سے الاٹ کئے گئے قائمہ کمیٹی کو اس کی فہرست دے دی گئی ہے۔ ایف آئی اے اور نیب کے نوٹس میں بھی یہ لایا گیا ہے ،ْانہوں نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں میں غیر معیاری سامان کے استعمال پر ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا گیا ۔ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیاں سماجی بھلائی کے فنڈ کی رقم متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے مشترکہ اکائونٹ میں جمع کرانے کی پابند ہیں ،ْیہ رقم عوامی بھلائی کے منصوبوں پر خرچ کی جاتی ہے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ ایم ڈی او جی ڈی سی ایل کے لئے انتخاب کے لئے دو بار اشتہار دیا گیا لیکن کوئی موزوں امیدوار نہیں مل سکا۔ اس وقت ایم ڈی کے عہدے پر کام کرنے والے دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ یہ پہلے بھی ملٹی نیشنل آئل اینڈ گیس کمپنیوں میں کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں او جی ڈی سی ایل میں سفارش پر کوئی بھرتی نہیں ہوئی۔ تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوتی ہیں او جی ڈی سی ایل میں دوہری شہریت کے حامل کسی بھی شخص کو تعینات کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ ایران پاکستان پائپ لائن منصوبے کے تحت گیس وی خرید و فروخت کے معاہدے میں ترمیم کے لئے پاکستان نے درخواست کی ہے جس سے دونوں فریقین کو توسیع شدہ عرصے کے دوران منصوبے کو مکمل کرنے کی سہولت مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ پاکستان کا ایک وفد جلد ہی ایران کا دورہ کرے گا اور اس پر مزید پیشرفت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جی آئی ڈی سی کی مد میں بجٹ میں 2016-17ء میں 25 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ جس میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ بھی شامل ہے۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.