پولیس اہلکار فرائض کی انجام دہی پوری دیانت داری سے کرے ،دربار کے انعقاد کا مقصد آفیسران اور ماتحت عملے کے درمیان فاصلوں کو کم کر کے ان کے مسائل حل کرنا ہے ‘جعفرآباد اور صحبت پور کی پولیس نے مشکل ترین حالات میں بھی جوانمردی کا مظاہرہ کیا ‘ملک دشمنوں اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ دو بدو جنگ میں کبھی پیٹھ نہیں دکھائی

ڈی آئی جی نصیرآباد شرجیل احمد کھرل کا پولیس دربار سے خطاب

بدھ 18 جنوری 2017 22:27

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) ڈی آئی جی نصیرآباد شرجیل احمد کھرل نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار فرائض کی انجام دہی پوری دیانت داری سے کرے ،دربار کے انعقاد کا مقصد آفیسران اور ماتحت عملے کے درمیان فاصلوں کو کم کر کے ان کے مسائل حل کرنا ہے جعفرآباد اور صحبت پور کی پولیس نے مشکل ترین حالات میں بھی جوانمردی کا مظاہرہ کیا ملک دشمنوں اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ دو بدو جنگ میں کبھی پیٹھ نہیں دکھائی اور شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے پولیس کی ملازمت قابل فخر پیشہ ہے یہی وجہ ہے کہ عوام پولیس کا دل سے احترام کرتی ہے جرائم کے سدباب کیلئے ہم نے مل جل کر کوششیں کرنی ہیں تاکہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جا ئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ڈیرہ اللہ یار پولیس لائن میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں پولیس لائن پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی ڈی آئی جی نے پولیس لائن کے مختلف بارکس کا دورہ بھی کیا اس موقع پر ایس ایس پی جعفرآباد عبدالحئی بلوچ قائم مقام ایس ایس پی صحبت پور غلام حسین باجوئی ایس ڈی پی او سرکل جھٹ پٹ فہد خان کھوسہ ایس ڈی پی اور اوستہ محمد خاوند بخش کھوسہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جمال کھوکھر و دیگر آ فیسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ڈی آئی جی پولیس نے دربار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پولیس محکمے میں سزا اور جزا لازم جزو ہیں جس کے تحت بہتر کارکردگی کے حامل پولیس آفیسران کو تعریفی اسناد اور کیش ریوارڈ دئے جاتے ہیں جبکہ ناہل اور غیر ذمہ دار آفیسرز اور اہلکاروں کی سرزنش کی جاتی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک پولیس ملازمین کے مسائل حل نہیں ہوتے اس وقت تک پولیس کی کارکردگی بہتر نہیں ہو سکتی یہی وجہ ہے کہ حکومت اور محکمہ پولیس ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کر رہی ہے تاکہ پولیس کے مورال کو بلند کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے اس موقع پر بعض پولیس آفیسران اور اہکاروں نے ڈی آئی جی کو اپنے مسائل بیان کئے جن میں پولیس کے ریٹائرڈ آفیسرز بھی شامل تھے ڈی آئی جی ان کے مسائل غور سے سنے اور بعض پر فوری احکامات جاری کئے انہوں نے لوئر اسٹاف کے ضبط سروسز فوری بحال کرنے اور کئی اہلکاروں کے برسوں سے روکے گئے انکریمنٹ کی بحالی کا بھی حکم دیا اس موقع پر انہوں نے پولیس کرکٹ ٹیم کیلئے تعریفی اسناد اور نقد رقوم بھی تقسیم کیں پولیس دربار میں فوت شدہ ملازمین ریٹائرڈ اور شہید ملازمین کے لواحقین نے بھی اپنے مسائل بیان کئے جن میں کئی جوانوں کو فوری طور پر محکمہ پولیس میں تعیناتی کے احکامات بھی جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :