بلوچستان ملک کا چھوٹا صوبہ نہیں بلکہ اپنے رقبے اور وسائل کے حوالے سے سب سے بڑا صوبہ ہے ‘اقتصادی راہداری سے بلوچستان کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے ‘نام نہاد آزادی کی تحریک اور طالبان کے ایجنڈے کو سیاسی قیادت نے پاک فوج اور عوام کے ساتھ مل کر ناکام بنادیا ہے ‘مذہبی دہشت گردی پر بھی جلد قابو پالیں گے سیکورٹی اداروں اور حکومتی کوششوں سے گوادر محفوظ ترین علاقہ بن گیا ہے
ْوزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے بات چیت
بدھ 18 جنوری 2017 23:00
(جاری ہے)
ملاقات میں اس بات سے اتفاق کیاگیا کہ اقتصادی راہداری بلوچستان کیلئے قسمت کا ستارہ بن کر چمک رہی ہے اور پاکستانی قوم کیلئے معاشی انقلاب ثابت ہوگی ۔
آزاد کشمیر کے صدر نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کو اقتصادی راہداری میں صف اول کی اہمیت حاصل ہے اور اس کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کے عوام کو پہنچے گا جو معدنیات ، قیمتی پتھروں، زرعی اور سمندری اجناس سمیت دیگر بہترین قدرتی وسائل سے مالا مال صوبے کے مالک ہیںانہوں نے بتایا کہ جے سی سی کے اجلاس میں آزاد کشمیر کے بھی دو منصوبے سی پیک میں شام کئے گئے ہیں جبکہ انہوں نے سی پیک میں بلوچستان کے 12منصوبوں کی شمولیت پر وزیراعلیٰ بلوچستان کو مبارکباد پیش کی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بدقسمتی سے بلوچستان کو ماضی میں اس طرح کی ترقی اور اہمیت نہیں دی گئی جیسا کہ دینی چاہئے تھی جس کی وجہ سے نہ صرف احساس محرومی پیدا ہوا بلکہ ملک دشمن عناصر کو اپنے ایجنڈے کی تکمیل میں بھی بڑی حد تک مدد ملی ۔ اعداد و شمار کے مطابق 2013تک بلوچستان میں روزانہ پانچ چھ بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہوتے تھے تاہم ہماری حکومت نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے نہ صرف ان کے ایجنڈے کو ناکام بنایا بلکہ انہیں کیفر کردار تک بھی پہنچایا بالخصوص غیر مقامی افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کی سرکوبی کی گئی انہوں نے کہا کہ نہتے لوگوں کی ٹارگٹ میں ملوث عناصر انسانیت کے زمرے میں نہیں آتے اور نا ہی اسے کسی صورت برداشت کیا جاسکتا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری کوششوں سے ماضی کے مقابلے میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال میں بہت نمایاں فرق آیا ہے جس کا اعتراف سینئر صحافی اور مقتدر حلقے بھی کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ایران اور افغانستان کے ساتھ بلوچستان کے راستے تجارتی سرگرمیوں اور ایران سے بجلی اور گیس کے حصول کے منصوبوں کو اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں سے نہ صرف مقامی لوگ خوشحال ہوں گے بلکہ ملک اور صوبے کی بجلی اور گیس کی ضروریات بھی پوری ہوسکیں گی ۔ وزیراعلیٰ نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھرپور یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور حکومت اپنے کشمیری بھائیوں پر بھارتی ظلم وجبر کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ہماری تمام تر ہمدردیاں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھی کشمیریوں کی بہت بڑی تعداد آباد ہے ۔آزاد کشمیر کے صدر نے وزیراعلیٰ کو اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران چیمبر آف کامرس کے اراکین سے ملاقات اور دیگر سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے مہمان نوازی پر بلوچستان کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم کے علاوہ ہرسیاسی جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
مداخلت کیس ، سپریم کورٹ کا ہائیکورٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا شادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.