صدر اوباما عافیہ کے ساتھ ناانصافی کا کفارہ ادا نہیں کرسکتے تو رہا کرکے انصاف پسندی کا تاثر قائم کریں
پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب
جمعرات 19 جنوری 2017 21:33
(جاری ہے)
مظاہرین نے مسلم لیگی حکومت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ غداری کو قوم کے ساتھ غداری قرار دیتے ہوئے غم و غصہ کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے بھی خطاب کیا۔ مظاہرین نے ڈاکٹر عافیہ کے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر پاسبان کراچی کے جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار ، سینئر رہنما اکرم آگریا، عابد بلوچ، ڈاکٹر عذرا ، سیف الاسلام بخاری ، جاوید اقبال و دیگر بھی موجود تھے۔ الطاف شکور نے کہا کہ میاں نواز شریف اور اٴْن کے ساتھیوں کے لئے اس سے زیادہ بے شرمی اور بے غیرتی کا مظاہرہ نہیں ہوسکتا کہ عافیہ کی وطن واپسی کے ایک اور سنہری موقع کو دیدہ دانستہ ضائع کردیا گیا۔ الطاف شکور نے کہا کہ دنیا بھر کے حکمرانوں کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں۔ کئی ہزار سالہ تاریخ میں ایسے حکمران نہیں ملیں گے جو اپنی قوم کی بیٹی کے ساتھ ناانصافی پر خود پر بے حسی طاری کرکے بیٹھے رہے ہوں۔ ڈاکٹر عافیہ کو ئی بڑا مسئلہ نہیں تھی۔ حکومت خو د اس میں رکاوٹ بن گئی۔ الطاف شکور نے کہا کہ ایک امریکی سینیٹر نے کہا تھا کہ پاکستانی وہ قوم ہے جو چند ڈالروں کے عوض اپنی ماں کو بیچ دیتے ہیں اور آج حکمرانوں نے اس بات کو سچ ثابت کر دکھایا ہے۔ الطاف شکور نے کہا کہ کتنے دکھ اور افسوس کا مقام ہے کہ سیاستدان پاناما لیکس کے حوالے سے سرگرم رہے لیکن انہیں قوم کی بیٹی عافیہ کا معاملہ اہم نظر نہیں آتا۔ ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر خاموشی اختیار کرنا اور لب کشائی نہ کرنا شرمناک ہے۔ امریکی صدر نے جاتے جاتے کئی کئی قتل اور دھماکے کرنے والے مجرم رہا کردیئے۔ قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی پر تو امریکی عدالت میں جرم بھی ثابت نہیں ہوا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.