وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اپنے ڈیڑ ھ سالہ دور حکومت میں ایک پائی کا بھی کام نہیں کر ائے

سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی و جنرل سکریٹری پیپلز پارٹی بدر الدین بدر کا بیان

جمعہ 20 جنوری 2017 21:24

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی و جنرل سکریٹری پیپلز پارٹی بدر الدین بدر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اپنے ڈیڑ ھ سالہ دور حکومت میں ایک پائی کا بھی کام نہیں کر انے میں ہنوز ناکام رہے البتہ اپنے کارکنوں کے ذریعے اخبارات میں بڑے بڑے اشتہارات شائع کرواکر سابق پی پی پی کی صوبائی حکومت کی منظور شدہ ،منصوبوں کو اپنے کریڈیٹ میں ڈالنا چاہتے ہیں سی پیک کے حوالے سے وفاقی حکومت نے کل تک وزیراعلی کو گھاس تک نہیں ڈالا تھا لیکن پی پی پی کے صوبائی صدر نے اپنے دورہ چین کے موقع پر گلگت بلتستان کی قیادت کو بھی اس اہم قومی منصوبے میں شامل کرنے کا مطالبے کے بعد جی سی سی کانفرنس میں گلگت بلتستان کی قیادت کی شمولیت ممکن ہوئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ضلع غذر کے اندر گزشتہ کئی سالوں سے جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں میں موجودہ صوبائی حکومت کا ایک پارٹی بجٹ بھی مختص نہیں پھنڈر ہائیڈروپراجیکٹ بھی سابقہ حکومتوں کے دور میں فزیبلٹی کے اختتامی مرحلے کے بعدتعمیر کے سیٹج تک پہنچ چکا ہے انھوں نے کہا کہ کہ شیرقلعہ آر سی سی اور سلپی پل بھی سابقہ صوبائی حکومت کی منظور شدہ منصوبے ہیں صوبائی حکمران عوام دور جدید میں بھی جھوٹ کے زریعے سیاسی سکورنیگ کرکے عوام غذر کو بے قوف نہیں بنانے سکتے آنے والے انتخابات میں بڑے اشتہارات نے ووٹ نہیں دینا ہے بلکہ عوام نے ووٹ کاسٹ کرنا ہے وہ وقت بتائے گا کہ کس نے کیا کیا ہے ہمار ے پاس گزشتہ چھ سالوں کی اے ڈی پی ریکارڈ میں موجود ہیں حکمران کچھ کرنے کے اہل نہیں کم از کم جھوٹ سے پرہیز کریں ۔

متعلقہ عنوان :