سیاست عمل اور کارکردگی کی بنیاد پر کی جاتی ہے لفاظی اور الزام تراشی سے نہیں ، میرے حلقے کی عوام نے ہمیشہ کارکردگی کو مقدم رکھا اور اگر باقی لوگ بھی اس اصول پر اپنے ووٹ کا فیصلہ کریں تو ملک کی حالت بدل جائے، جن لوگوں نے ہوا کے ہر جھونکے کے ساتھ اپنی سیاسی پارٹیاں اور وفادریاں بدلیں میں انکو سیاستدان نہیں سیاسی سوداگر اور مفاد پرست سمجھتا ہوں
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا راجر، سہال اور ٹیکسلا میں عوامی اجتماعات سے خطاب اور بلدیہ کے ارکان سے گفتگو
ہفتہ 21 جنوری 2017 19:39
(جاری ہے)
اس موقع پرچوہدری نثار علی خان نے کہا کہ سیاست عمل اور کارکردگی کی بنیاد پر کی جاتی ہے لفاظی اور الزام تراشی سی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کی عوام نے ہمیشہ کارکردگی کو مقدم رکھا اور اگر باقی لوگ بھی اس اصول پر اپنے ووٹ کا فیصلہ کریں تو ملک کی حالت بدل جائے ۔
انہوں نے کہا کہ آج کے پاکستان میں حالات یکسر مختلف ہیں۔ماضی میں ہر جگہ الٹی گنگا بہہ رہی تھی ۔ یک طرفہ پراپیگنڈے اور زبانی یلغار نے عوام کو سچائی اور دیانتداری کے اصولوں سے دور کر دیا ہے اور یہی ہمارے مسائل کی بنیادی وجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کارکردگی اور دلائل کے ذریعے بات کرتا ہوں۔ میرے مخالفین کے پاس الزامات اور بہتان تراشی کے علاوہ کچھ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ہوا کے ہر جھونکے کے ساتھ اپنی سیاسی پارٹیاں اور وفادریاں بدلیں میں انکو سیاستدان نہیں سیاسی سوداگر اور مفاد پرست سمجھتا ہوں ۔ اہل علاقہ سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں سے بھی اسلام اور پاکستان کے خلاف آواز اٹھتی ہے آپ کا نمائندہ اسکا جواب دینا اپنا دینی اور قومی فرض سمجھتا ہے ۔ ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ کتنی بڑی ستم ظریفی ہے کہ جنہوں نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں پاکستان میں کسی چیز کو ثابت و سالم نہیں چھوڑا اور حلال اور حرام میں تمیز ختم کردی وہ بھی کرپشن کے خلاف لانگ مارچ پر نکلے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پوٹھوہار کے عوام پڑھے لکھے اور باشعور ہیں وہ سچ اور جھوٹ میں تفریق کرنا جانتے ہیں۔ کس نے ملک کو ترقی دی اور کس نے ملک کا دیوالیہ نکالا یہ تفریق کرنا کوئی مشکل نہیں ۔ حلقے کی تعمیر و ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے پینتیس سالہ سیاست کے دوران انہوں نے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے اور ہر جگہ اپنی خدمت کے نشان چھوڑے ہیں۔ اس کے برعکس انکے سیاسی مخالفین کے پاس جھوٹے وعدوں اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا وہی ملک ترقی کرتے ہیں جن کے فیصلے چوک اور چوراہوں میں نہیں بلکہ عدالتوں میں ہوتے ہیں اور جن کے اداروں پر قوم اعتماد کرتی ہے۔ افراتفری کے ماحول میں کسی ملک نے ترقی نہیں کی اور نہ ہی افراتفری پھیلانے کا کوئی جواز بنتا ہے۔ (آچ )متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.