ملک چنگیز اغواء کیس کی سماعت
ٹھٹھہ عدالت نے رُکن قومی اسمبلی ملک اسد سکندر اور چیف منسٹر سندھ کے پی ایس او فرخ بشیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
ہفتہ 21 جنوری 2017 23:19
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) ٹھٹھہ کی عدالت نے ملک چنگیز اغواء کیس میں رُکن قومی اسمبلی ملک اسد سکندر اور چیف منسٹر سندھ کے پی ایس او فرخ بشیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو احکامات صادر کئے ہیں کہ 28 جنوری اشخاص کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے ایڈیشنل سیشن جج ٹو محترمہ فتح مبین کی عدالت نے پیپلزپارٹی کے رُکن قومی اسمبلی جامشورو سردار ملک اسد سکندر اور سابقہ ایس ایس پی جامشورواور حالیہ پی ایس او پی ایم سندھ فرخ بشیر کے عدالت سے عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کرکے 28جنوری کو انہیں عدالت میں پیش کرنے کے لئے احکامات صادر کئے ہیں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر ملک چنگیز خان کو2010ء میں اغواء کیا گیا تھا جنہیں ٹھٹھہ سے مقامی عدالت کے مجسٹریٹ نے بازیاب کرایا تھا ، بعدازاں ملک چنگیز خان نے اپنے وکیل میر منگریو کے تحت عدالت میں پٹیشن داخل کی ، مذکورہ مقدمے میں 11افسران سابقہ ایس ایس پی حیدرآبا پیر فرید جان سرہندی، ایس ایچ او زذوالفقار ، انور لاکھو، نیاز پنہور، اے ایس آئی ابراہیم پتافی، اے ایس آئی بشیر چانڈیو سمیت دیگر نامزد ہیں۔(جاری ہے)
دوسری طرف رابطہ کرنے پر ملک چنگیز خان نے کہاکہ یہ حق وسچ کی فتح ہے ۔ میرے اغواء میں ملوث ملک اسد سمیت فرخ بشیر کو فوری طورپر گرفتار کیا جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے اور گرفتاری جاری ہونے سے عدلیہ پر اب مجھے امید ہے کہ مجھے جلد انصاف ملے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.