راولپنڈی ، شادی کی تقریب میں فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا

اتوار 22 جنوری 2017 12:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) طماسہ آباد میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کے علاقے طماسہ آباد میں شادی کی تقریب میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے ایک گولی پولیس اہلکار عاطف کے سر پر جا لگی جسے طبی امداد کے لیے فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخمی پولیس اہلکاردوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس اہلکار عاطف ایس پی راول ڈویڑن کا گن مین تھا۔راولپنڈی پولیس کی جانب سے پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے بعد فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا ا?غازکردیا گیا ہے جبکہ مقتول کے اہلخانہ نے بھی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :