پاراچنار بم دھماکہ،پولیٹیکل انتظامیہ نے 7 مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا

اتوار 22 جنوری 2017 19:51

پاراچنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) پاراچنار بم دھماکے بعد سات مشتبہ افراد کو پولیٹکل حکام نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ دھماکے کے حوالے سے مختلف پہلووں سے تحقیقات جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ پاراچنار شاہد علی خان نے میڈیا کو بتایا کہ سبزی منڈی پاراچنار میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد سات مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان سے تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ جائے دھماکہ سے ملنے والے نامعلوم شخص کی ٹانگوں کے نمونے بھی ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بجھوائے گئے ہیں ، کوہاٹ سے آئے ہوئے پولیس کے ایک تحقیقاتی ٹیم نے بھی جاے وقوعہ کا معائنہ کیا اور جائے دھماکہ کا معائنہ کیا اور جائے دھماکہ سے نٹ بولٹ اور دیسی بم میں استعمال ہونے والے دیگر اشیاء اور نمونے اکٹھے کئے اور تحقیقات شروع کردی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں بارہ کلو دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔

سوشل میڈیا میں طالیان کی جانب سے سیف اللہ نامی ایک حودکش حملہ آور کی تصویر جاری کی گئی ہے جسمیں دعوی کیا گیا ہے کہ سیف اللہ نامی ایک خودکش حملہ آور نے یہ کاروائی کی ہے

متعلقہ عنوان :