لاہور، پی ٹی آئی خود کو رندہ رکھنے کیلئے پاناما کا ہنگامہ کررہی ہے، ساجدہ وسیم ملک

دھرنوں کی سیاست نے ملکی معیشت کا نقصان پہنچانے کے علا وہ کچھ نہیں دیا، جنرل سیکرٹری ن لیگ وویمن ونگ

پیر 23 جنوری 2017 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) مسلم لیگ(ن) وومن یوتھ ونگ لاہور کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی خود کو رندہ رکھنے کیلئے پاناما کا ہنگامہ کررہی ہے۔عمران خان بیس کروڑ پاکستانیوں کو وقت ضائع کررہے ہیں ۔دھرنوں کی سیاست نے ملکی معیشت کا نقصان پہنچانے کے علا وہ کچھ نہیں دیا ۔عمران خان نے پختونوں کو تقسیم کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔

کے پی کے عوام پی ٹی آئی کے حکومت بنا کر تاریخی ٖغلطی ہے ۔آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے پی کے میں بھی حکومت بنائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز داروغہ والا میں یوتھ ونگ نو منتخب خواتین کو سرٹیفیکیٹ جاری کرتے ہوئے کیا۔ساجد وسیم کا مزید کہنا تھا مسلم لیگ(ن) ساڈھے تین سالوں میں پاکستان نقشہ بدل دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملک سے دہشتگردی اور توانائی بحران کا خاتمہ نواز حکومت کی بڑی کامیابی ہے ۔

ماضی حکومتوں کے پیدا کردہ بحرانوں کو ختم کرنے میں حکومت کے تین سال ضائع ہوئے ہیں ۔وزیر اعظم نواز شریف نے 2013کے الیکشن سے قبل قوم سے جو وعدے کیے ان کو پورا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا جمہوریت ک خلاف پروپیگنڈے کرنے نا بالغ سیاستدان کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔شریف برادران کی قیادت میں پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔