میئر کراچی وسیم اختر کی جان کو خطرہ لاحق

خفیہ اداروں نے محکمہ داخلہ حکومت سندھ کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کردیا عسکریت پسند سکیورٹی اداروں کو بدنام کرنے اور شہر کا امن تباہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، خط

پیر 23 جنوری 2017 22:57

میئر کراچی وسیم اختر کی جان کو خطرہ لاحق
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) میئرکراچی وسیم اختر کی جان کو خطرہ ہے ، اس ضمن میںخفیہ اداروں نے محکمہ داخلہ حکومت سندھ کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کردیاہے ۔خفیہ اداروں کی جانب سے محکمہ داخلہ حکومت سندھ کو لکھے گئے خط میں کہاہے کہ عسکریت پسند سکیورٹی اداروں کو بدنام کرنے اور شہر کا امن تباہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

عسکریت پسندوں نے مذموم مقاصد کے لئے غیرملکی نیٹ ورک کو بھی ہدایت جاری کردی ہے۔خط میں کہاگیا ہے کہ غیرملکی نیٹ ورک ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کا ارادہ رکھتا ہے۔خفیہ اداروں نے سکیورٹی خدشات پر مبنی ایک خط میئر کراچی کو بھی ارسال کیاہے۔خط کے ذریعے میئر کراچی کو موثر حفاظتی اقدامات بروئے کار لانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں میئرکراچی سے درخواست کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سرگرمیاں محدودکردیں۔ذرائع کے مطابق آگاہی پر میئر کراچی نے کمشنر کراچی سے ٹیلی فونک رابطے میں سکیورٹی تحفظات سے آگاہ کیا۔ میئر کراچی نے بتایا کہ ان کی سکیورٹی کے لئے پولیس کی جانب سے صرف ایک موبائل فراہم کی گئی ہے۔ پولیس کی ایک موبائل میئر کراچی کی سکیورٹی کو پورا کرنے کے لئے ناکافی ہے۔ خفیہ اداروں کی جانب سے میئر کراچی کے لئے موثر سکیورٹی اقدامات کی درخواست کی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ناخوشگوار واقعہ سے بچا کے لئے میئر کراچی کو اضافی اسکواڈ فراہم کیا جائے۔#

متعلقہ عنوان :