راولپنڈی، مشہور مقدمہ قتل میں نامزد امتیاز عرف تاجی کھوکھر کے گارڈ کو سزائے موت

مقدمہ میںشریک تاجی کھوکھر کی2بیٹوں سمیت6ملزمان کو بری کرنے کا حکم

پیر 23 جنوری 2017 23:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی حسنین رضانے تھانہ صادق آباد کے مشہور مقدمہ قتل میں نامزد امتیاز عرف تاجی کھوکھر کے گارڈ کو سزائے موت اورمقدمہ میںشریک تاجی کھوکھر کی2بیٹوں سمیت6ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا ہے تھانہ صادق آباد پولیس نے تاجی کھوکھر کے گارڈشہباز کے علاوہ عمر کھوکھر،فرخ کھوکھراورخالد کھوکھروغیرہ کے خلاف مقدہ درج کیا تھا جس میں ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے پلاٹ کے تنازعہ پر چھتری چوک میں فائرنگ کر کے مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما ندیم کھوکھر کو قتل کر دیا تھا گزشتہ روز عدالت نے پیر کی رات محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے تاجی کھوکھر کے گارڈشہباز کو موت کی سزا سنا دی جبکہ مقدمہ میں نامزد دیگر تمام ملزمان کو شک کی بنیاد پرمقدمہ سے بری کرنے کا حکم دے دیا

متعلقہ عنوان :