سپریم کورٹ کا ملک بھرکے یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اور تیل کی فروخت روکنے کا حکم
اداروں پر بھروسہ ہے،انسانی حقوق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے، کوالٹی کنٹرول کی رپورٹ آنے کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب گھی اور تیل سے متعلق فیصلہ کریں گے، غیرمعیاری گھی سے بچوں میں دل کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے، سنا ہے کہ چینی نمک بھی انسانی صحت کے لئے شدید نقصان دہ ہے، استعمال سے دل کے امراض اور بلڈ پریشرسمیت الرجی میں اضافہ ہوا ، پاکستان کوالٹی کنٹرول ریسرچ چینی نمک کے بارے میں رپورٹ جمع کرائے،ٹیٹرا پیک ، پلاسٹک پاؤچ اور پلاسٹک کی بوتلوں پر نوٹس لیں گے، یہ پلاسٹک کی بوتلیں دھوپ میں پڑی رہتی ہیں تو ہ مضر صحت ہو جاتی ہیں،چیف جسٹس یوٹیلٹی اسٹورز پرغیر معیاری برانڈز کیوں فروخت کئے جارہے ہیں، سنی بناسپتی، انمول گھی، شمع تیل اور راج بناسپتی کہاں فروخت ہوتے ہیں، جسٹس مقبول باقر کا استفسار
منگل 24 جنوری 2017 13:24
(جاری ہے)
چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ غیرمعیاری گھی سے بچوں میں دل کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے اور یہ بات انہیں ڈاکٹرز کے وفد نے ملاقات کے دوران بتائی، سنا ہے کہ چینی نمک بھی انسانی صحت کے لئے شدید نقصان دہ ہے، اس کے استعمال سے دل کے امراض اور بلڈ پریشرسمیت الرجی میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کوالٹی کنٹرول ریسرچ چینی نمک کے بارے میں بھی رپورٹ جمع کرائے۔ ٹیٹرا پیک ، پلاسٹک پاؤچ اور پلاسٹک کی پانی کی بوتلوں پر بھی نوٹس لیں گے، یہ پلاسٹک کی بوتلیں دھوپ میں پڑی رہتی ہیں تو وہ مضر صحت ہو جاتی ہیں۔ سماعت کے دوران جسٹس مقبول باقرنے سوال کیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پرغیر معیاری برانڈز کیوں فروخت کئے جارہے ہیں، سنی بناسپتی، انمول گھی، شمع تیل اور راج بناسپتی کہاں فروخت ہوتے ہیں جس پروکیل مصطفی رمدے نے جواب دیا کہ چھوٹے شہروں میں انہی برانڈز کے گھی اور تیل فروخت ہوتے ہیں۔ عدالت نے ملک بھرمیں تمام برانڈز کے گھی اورتیل کی کوالٹی رپورٹ 10 دن میں جمع کرانے اورٹیسٹنگ لیبارٹریزکی موجودگی اوراستطاعت کے بارے بھی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت عظمیٰ نے کوالٹی کنٹرول کی مکمل سیمپل رپورٹ نہ آنے تک اسٹاک کو فروخت نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ کیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں بعد ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.