ارشد برقی کی رہائش گاہ پر پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے بانی و سینئر رہنمائوں کا غیر معمولی اہم اجلاس

منگل 24 جنوری 2017 14:33

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے بانی و سینئر رہنمائوں کا غیر معمولی اہم اجلاس پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے بانی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کی شہید چیئرمین پرسن محترمہ بینظیر بھٹو کے پولیٹیکل ایڈوائزر ارشد برقی کی رہائش گاہ منعقد ہوا ۔اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے رہنما خواجہ ہمایوں پاشا ،پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما ہمایوں زمان مرزا نے خصوصی شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمائوں اور ذوالفقار علی بھٹو شہید خاندان کے جانثار جیالوں ارشد برقی ،ہمایوں زمان مرزا ،خواجہ ہمایوں پاشا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی 50سالہ تاریخ میں بھٹو شہید اور بی بی شہید کے جانثار جیالوں اور طویل قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے کارکنوں کیساتھ آزادکشمیر کی تاریخ میں نام نہاد مجاور وزیراعظم مجید کے دور میں کشمیر ہائوس اسلام آباد اور ایوان وزیراعظم مظفرآباد میں جو بے حیائی ،فحاشی اور کارکن کش اور عوام دشمن ناروا پالیسیاں روا رکھ کر پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین اور شہید جمہوریت دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو جیسے عالمی رہنمائوں کو بدنام کرنے کی جو گھنائونی اور گھٹیا حرکت مجید نے کی تاریخ بھی اس پر ماتم کناں ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے بانی رہنمائوں نے کہا کہ موجودہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے چھاپہ بردار ٹولہ اور ضیا الحقی ٹولہ کی رخصتی کا وقت قریب آ گیا ہے ۔پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی نئی تنظیم سازی میں چھاپہ بردار اور مال و دولت کی چمک رکھنے والے ابرراولپنڈی کے مشہور نالہ لئی کی زینت بنے گے ۔ارشد برقی ،ہمایوں زمان مرزا اور خواجہ ہمایوں پاشا نے نام نہاد مجاور مجید ،سردار یعقوب ،لطیف اکبر ،شاہین ڈار اور ضیا الحق باقیات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال تک آپ نے کروڑوں اربوں روپے کے محالات اور علی شان کوٹھیاں بنا تو لی لیکن بھٹو شہید خاندان کے نثار جیالوں کو پہچان نہ سکے ۔

اس سے بڑی شرمناک اور گھٹیا حرکت بھٹو خاندان کیساتھ اور کیا ہو سکتی ہے ۔اس اہم اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا گیا کہ آذادکشمیر میں پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں شامل سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید، سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان، سابق وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر، سابق ڈپٹی اسپیکر شاہین کوثر ڈار اور اس مافیا میں شامل دیگر اسٹیک ہولڈرز نے پیپلزپارٹی کے جیالوں پر ضیائ باقیات کو ترجیح دیکر ان کا بیرحمانہ استحصال کیا۔

اپنے دور حکومت میں میگا کرپشن کے ریکارڈ قائم کر کے مرکزی لیڈر شپ کو بدنام کیا جس وجہ سے پیپلزپارٹی حالیہ انتخابات میں بری طرح سے ناکام ہو کر قانون ساز اسمبلی کی چند نشستوں تک محدود ہو کر رہ گئی۔اگر آزاد کشمیر میں تنظیم سازی کے اس مرحلے پر پارٹی کے وفادار اور سینئر کارکنان کو نظرانداز کر کے دوبارہ انھیں بدنام زمانہ لوگوں کو مسلط کیا گیا تو آزاد کشمیر میں آئندہ کوئی بھی پیپلزپارٹی کا نام لیوا نہیں ہو گا۔

آذاد کشمیر کے حقیقی جیالے اور عوام بلاول بھٹو زرداری کو آئندہ وزیراعظم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں اور آذادکشمیر میں شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کی جماعت کا پرچم بلند دیکھنا چاہتے ہیں۔آذادکشمیر بلاول بھٹو زرداری کے چاہنے والوں کا گڑھ ھے۔قیادت نے اگر جیالوں کی رائے کو پذیرائی بخشی تو بھمبر سے نیلم اور کراچی سے پشاور تک پیپلزپارٹی راج کرے گی ۔