رحیم یار خان،شادی نہ ہونے کی رنجش پر 5 ملزمان نے 3سالہ بچے کو اغواء کے بعد قتل کر دیا، مقد مہ درج

منگل 24 جنوری 2017 23:52

رحیم یار خان،شادی نہ ہونے کی رنجش پر 5 ملزمان نے 3سالہ بچے کو اغواء کے ..
رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) شادی نہ ہونے کی رنجش پر 5 ملزمان نے 3سالہ کمسن بچے کو اغواء کے بعد قتل کر دیا، 2روز کے بعدملنے والی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شرو ع کردی،ذرائع کے مطابق خان پور لنڈا پھاٹک کے رہائشی شبیراحمد نے پولیس کو دی جانے والی اپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ اس کا 3سالہ بیٹا عبدالرحمن جوکہ گلی میں کھیلنے کے دورا ن اچانک لاپتہ ہوگیا تھا جس کی نعش گزشتہ سے پیوستہ شام فصل کماد سے برآمد ہوئی تھی جسے تشدد کرنے کے بعد موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا، شبیرا حمد نے پولیس کو مزید بیان کیا کہ اس کے بیٹے کو ملزم ابراہیم وغیرہ نے اغواء کے بعد موت کے گھاٹ اتارا ،ملزم ابراہیم اس کی بیوی سے شادی کرنا چاہتا تھا، شا دی نہ ہونے کی رنجش پر ملزم نے اس کے بیٹے کو ساتھیوں کی مدد سے اغواء کے بعد قتل کیا ،پولیس نے ملزم ابراہیم سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :