سندھ اسمبلی اجلاس، وزارت بلدیات کراچی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو دفاتر کی فراہمی کے لئے ضروری اقدامات کرے گی ،آئندہ بجٹ میں اس مقصد کے لئے مناسب فنڈز بھی رکھے جائیں گے،جام خان شورو
جمعرات 26 جنوری 2017 20:34
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اختیارات کو تو چھوڑیں اس وقت ان نمائندوں کو بیٹھنے کی جگہ بھی دستیاب نہیں ۔
اس حوالے سے انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کورنگی کی یوسی کا بھی حوالہ دیا ۔ جام خان شورو کا کہنا تھا کہ یونین کمیٹیوں کی تعداد بڑھ گئی ہے ۔ ہمارے سامنے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ نئی یونین کونسلز کے لیے دفاتر کہاں قائم کریں ۔ اس مقصد کے لیے فنڈز بھی درکار ہیں ۔ فی الوقت انہیں مختلف سرکاری عمارتوں میں ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کوشش ہے کہ کچھ یوسیز کے دفاتر کے لیے کرائے پر جگہیں حاصل کی جائیں ۔ اس مقصد کے لیے آئندہ بجٹ میں رقم بھی مختص کی جائے گی ۔ ایم کیو ایم کے فیصل رفیق کے ایک دوسرے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر بلدیات نے وضاحت کی کہ شہر میں نالوں کی صفائی کا کام مسلسل کیا جا رہا ہے ۔ چھوٹے نالے ڈی ایم سیز کی ذمہ داری ہیں جبکہ بڑے نالے کے ایم سی کے پاس ہیں ، جنہیں صاف کرکے کے ایم سی کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نالوں میں کوڑا کچرا پھینک دیا جاتا ہے ، جس کے نتیجے میں ان میں پانی کی روانی متاثر ہوتی ہے اور بارشوں کے زمانے میں نالوں سے باآسانی پانی نہیں گذرتا ۔ فیصل رفیق نے اپنے توجہ دلاؤ نوٹس میں اس امر کی نشاندہی کی تھی کہ ان کے حلقے میں موجود نالے کی 5 سال سے صفائی نہیں ہوئی ہے ۔ نالے کے اطراف اسکول ، گرجا گھر اور مساجد واقع ہیں اور بارشوں کے زمانے میں نالے کا پانی اوور فلو ہو کر لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جاتا ہے ۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ وہ اس صورت حال کے تدارک کے لیے ضروری اقدامات کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.