ایچ ای سی اورپی ٹی اے کاتعاون،پاکستان کے پہلے انٹرنیٹ ایکسچینج پوائنٹ کاافتتاح کردیاگیا
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 27 جنوری 2017 20:38
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جنوری2017ء) : ہائیرایجوکیشن کمیشن اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ایچ ای سی سیکرٹریٹ میں پاکستان کے پہلے انٹرنیٹ ایکسچینج پوائنٹ (آئی ایکس پی)کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمان مہمانِ خصوصی تھیں جبکہ ایچ ای سی کے چئیرمین ڈاکٹر مختار احمداور پی ٹی اے کے چئیرمین ڈاکٹر اسماعیل شاہ بھی موجود تھے۔
ایچ ای سی میں انٹر سروس فراہم کنندہ گان اور ایچ ای سی کے تعاون سے پاکستان انٹرنیٹ ایکسچینج پوائنٹ کے قیام کے لئے ضروری آلات کی فراہمی ہوآوے ٹیکنالوجیز کی جانب سے کی گئی ہے۔ انٹرنیٹ ایکسچینج پوائنٹ کا بنیادی مقصد نیٹ ورکس کو براہ راست مربوط کرنا ہے جس کے ذریعے لوکل نیٹ ورکس کو معلومات کے مئوثر تبادلے میں مدد فراہم کی جائے گی۔(جاری ہے)
سات سے زائد قومی ٹیلی کام اور انٹرنیٹ کیرئیرزپاکستان کے پہلے انٹرنیٹ ایکسچینج پوائنٹ کا حصہ ہیں۔
وزیرمملکت انوشہ رحمان نے اپنے خطاب میں انٹرنیٹ ایکسچینج پوائنٹ کے افتتاح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایکس پی ٹیلی کمیونیکیشن پالیسی کا حصہ ہے اور پالیسی کے تحت لئے جانے والے اقدامات کا مقصد ملک کو آئی ٹی کے شعبے میں کلیدی کردار دلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی کا ایجنڈا ہے کہ غیر مربوط عوام کے مابین رابطوں کو بڑھایا جائے اور ملک میں کنیکٹیوٹی میں مزید اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے آئی ٹی کے شعبے اور روابط کی ترویج کے سلسلے میں پبلک اور پرئیویٹ سیکٹر کے درمیان تعاون پر زور دیا اور کہا کہ کنیکٹیوٹی میں اضافہ سے مثبت نتائج کا حصول تمام متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ملک میں آئی سی ٹی کی ترقی کے لئے وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے اقدامات اور کردار پر بھی روشنی ڈالی اور کمپیوٹر کی صحیح معنوں میں تعلیم کی ترقی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو صحیح رخ میں استعمال کرنے اور انہیں ملازمت کے قابل بنانے کے حوالے سے آگاہی فروغ دینا بہت ضروری ہے۔ ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ ملک میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے مشترکہ اقدامات بہت ضروری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی اعلٰی تعلیمی اداروں کو سہولیات فراہم کر کے اعلٰی تعلیم اور آئی سی ٹی کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے تاکہ یہ اقدامات ملک کی معاشرتی و اقتصادی ترقی کے لئے ممد و معاون ثابت ہوں۔ انہوں نے وزیر مملکت کو ایچ ای سی میں جاری انتیسوین جنوبی ایشیائی نیٹ ورک آپریٹرز گروپ کانفرنس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پرڈاکٹر اسماعیل شاہ نے ملک میں روابط کی ترویج اور انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ کے بارے میں حاضرین کو بتاتے ہوئے کہا کہ ملک میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد چالیس لاکھ تک جا پہنچی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کراچی ، لاہور اورملک کے دیگر شہروں میں بھی انٹرنیٹ ایکسچینج پوائنٹس قائم کئے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.