جامعہ کراچی: چارسالہ بی بی اے اور ای ایم بی اے اسپیشلائزڈ ڈگری پروگرام کی داخلہ فہرستیں جاری

منگل 31 جنوری 2017 20:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2017ء)جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق چارسالہ بی بی اے اور ای ایم بی اے اسپیشلائزڈ ڈگری پروگرام کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئیں ہے۔

(جاری ہے)

ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 06 فروری 2017 ء تک ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشن (واقع ایڈمنسٹریشن بلڈنگ،تیسری منزل کمرہ نمبر54 ) سے تصدیق کے بعد جامعہ کراچی کے یوبی ایل کیمپس برانچ میں صبح 9:30 تا شام 4:00 بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔جبکہ ای ایم بی اے کے طلبہ کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول سے تصدیق کرانے کے بعد صبح 10:00 بجے تاشام5:00 بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ داخلہ فیس پے آرڈر کی صورت میں قابل قبول ہوگی۔#