ننکانہ ، دریائے راوی میں کشتی الٹنے سی 40 سے زیادہ افراد ڈوب گئے ، 20کو بچالیا گیا ۔لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری
جمعہ 3 فروری 2017 15:06
(جاری ہے)
ڈی پی او ننکانہ بلال عمر نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تھانہ سعید والا کے علاقے میں سعید والا سے اوکاڑہ جانے والی مسافر کشتی دریائے راوی میں گرے پرانے پل سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں کشتی میں سوار تمام افراد ڈوب گئے۔
انہوں نے بتایا کہ 20افراد کو مقامی افراد کی کوششوں اور تیرنے میں مہارت کی وجہ سے بچالیا گیا جبکہ دیگر افراد کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔ ڈوبنے اور زخمی حالت میں بچ جانے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق دریا میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں 8 سے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔حادثہ میں ابھی تک کسی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.