لیہ ،ٹرک اور وین میں تصادم ،6بچوں سمیت ڈرائیور کے جاں بحق ،متعدد افراد کے زخمی ہونے پر رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس

جمعہ 3 فروری 2017 21:56

لیہ ،ٹرک اور وین میں تصادم ،6بچوں سمیت ڈرائیور کے جاں بحق ،متعدد افراد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی نے لیہ کی تحصیل فتح پور کے قریب ٹرک اور اسکول وین میں ٹکر 6بچوں سمیت ڈرائیور کے جاں بحق ہونے اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی (پاکستان ) جاں بحق ہونے والے اسکول کے بچوں اور ڈرائیور سمیت تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔

رابطہ کمیٹی (پاکستان ) نے کہاکہ تیز رفتاری اور ڈرائیور حضرات کی غفلت کے باعث قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع میں اضافہ قابل تشویش ہے جس کی روک تھام کیلئے حکومتی سطح پر مثبت اقدامات ضروری ہیں ۔ رابطہ کمیٹی (پاکستان ) نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :