کراچی ، جعلسازوں نے جعلی اکاونٹ سے انڈے بیچنے والے کو راتوں رات ارب پتی بنا دیا،مقدمہ درج

ہفتہ 4 فروری 2017 00:00

کراچی ، جعلسازوں نے جعلی اکاونٹ سے انڈے بیچنے والے کو راتوں رات ارب ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء) کراچی میں جعلسازوں نے جعلی اکاونٹ سے انڈے بیچنے والے کو راتوں رات ارب پتی بنا دیا،جبکہ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں انڈے بیچنے والا محمد اعجاز نامی نوجوان بینک میں اپنا اکاونٹ کھلوانے گیا تو اسے بینک حکام نے بتایا کہ آپ کے نام پر مزید اکاونٹ نہیں بن سکتا کیونکہ آپ کے نام پر پہلے سے اکاونٹ ہے، اپنے نام پر پہلے سے بنے اکاونٹ کی تفصیل جاننے پر اسے پتہ چلا کہ اس میں ایک ارب 20کروڑ موجود ہیں ،یہ سنتے ہی انڈے بیچنے والے کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا،اعجاز نے بغیر وقت ضائع کیے ایف آئی اے کو اطلاع کردی۔

ایف آئی اے حکام نے تحقیقات کی تو انکشا ف ہوا کہ پولٹری پروڈکٹس کمپنی کے مالکان نے محمد اعجاز کے شناختی کارڈ کی کاپی کا استعمال کرکے اس کے نام پر جعلی اکاونٹ کھولا ہوا ہے اور اکاونٹ سال 2010 میں بینک مینجر کی مدد سے کھولاگیا تھا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جعلی اکاونٹ میں یومیہ کروڑوں روپے کی لین دین ہوا کرتی تھی،تاہم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتار ی کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہی

متعلقہ عنوان :