پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 4 فروری 2017 19:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2017ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام شعبہ سیاسیات کے اشتراک سے ’’سٹڈی ان فرانس‘‘ کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں فرنچ ایمبیسی سے منسلک ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد سے سباسشین کارٹر نے موضوع پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر سنٹر اور شعبہ سیاسیات سے فیکلٹی ممبران ، طلبائو طالبات، ایم فل ، پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے لیکچر میں مسٹر کارٹر نے کہاکہ فرانس ایک پر کشش مقام ہے اور وہ پاکستانی طالبعلموں کو دعوت دیتے ہیں کہ تعلیم کے بہترین مواقع حاصل کرنے کیلئے فرانس کا رخ کریں۔ انہوں نے فرانس کے پبلک اور پرائیویٹ اداروں کی جانب سے پیشکش کئے جانے والے مضامین کی تفصیل بیان کرنے کے ساتھ ایڈمیشن بارے معلومات، فیس شیڈول اور داخلہ حاصل کرنے کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔ انہو ں نے بتایا کہ یہ تمام معلومات آن لائن بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :