انوشکا شرما کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم فلوری کا ٹریلر جاری

پیر 6 فروری 2017 16:30

انوشکا شرما کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم فلوری کا ٹریلر جاری
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2017ء) بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن بھی کر رہی ہیں اور اب ان کی پروڈکشن میں بننے والی دوسری فلم 'فلوری کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔اس فلم میں انوشکا شرما نے ایک روح (بھوت) کا کردار ادا کیا، جو اپنی ادھوری خواہش کو پورا کرنے کے لیے دنیا میں واپس آجاتی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کا ٹریلر مزاحیہ ہونے کے ساتھ ساتھ سنجیدہ کہانی کو بھی پیش کررہا ہے۔'فلوری' میں انوشکا شرما کے ساتھ اداکار دلجیت دوسانج، سورج شرما اور مہرین پیر زادہ اہم کردار کرتے نظر آئیں گی۔اس فلم کی ہدایات انشائی لال دے رہے ہیں، جبکہ فاکس اسٹار سٹوڈیوز اور انوشکا شرما کی کمپنی کلین سلیٹ فلمز اس کی مشترکہ پروڈکشن کررہی ہے۔فلم 'فلوری' رواں سال 24 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :