ویٹرنری یونیورسٹی کا ما ہی پروری پر بین الاقوا می سمپو زیم اینڈ ایکسپو کل ہوگا

پیر 6 فروری 2017 19:39

لاہور۔6 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینمل سائنسز لاہور کاچھٹا ما ہی پروری پر بین الاقوا می سمپو زیم اینڈ ایکسپو 8 فرو ری کو منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

دو روزہ بین الاقوا می سمپو زیم اینڈ ایکسپو میں صو با ئی وزیر برائے لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیر ی ڈیو یلپمنٹ پنجاب آصف سعید منیس اور صو با ئی وزیر برائے جنگلا ت فشری اینڈ وائلڈ لائف میا ں یاور زما ن سمیت دنیا بھر کے سو لہ مما لک جن میں امریکہ ، کینیڈا،کرو شیا، ملا ئشیا، انڈو نیشیا،بیلجیم،نیو زی لینڈ، تر کی،بر طا نیہ سے تحقیق کار، اسا تذہ ، طلبہ، ما ہرین اور ماہی پروری انڈسٹری سے متعلقہ پرو فیشنلز کی بڑ ی تعداد شر کت کر ے گی اور ما ہرین شعبہ ما ہی پروری کی تر قی کے حوا لے سے جدیدتحقیقی اُصو لو ں پر مبنی اپنے خیا لا ت کا اظہار کر یں گے۔

سمپو زیم میں مچھلیو ں کو بیما ریو ں سے محفوط رکھنے، پا ئو نڈ اینڈ ہیچر ی مینجمنٹ، افزائش نسل بڑ ھا نے کی تیکنیک، ریسر چ پلاننگ ، پو سٹر مقا بلے اور خوراک اور صحت کی مینجمنٹ سے متعلقہ مہا رتو ں کو اُ جا گر کر نے پر سیشن منعقد ہو نگے۔