القاعدہ کا ارویٰ بغدادی، بیٹا اور بھائی کے قتل کا اعتراف

انتیس جنوری کی شب امریکی فوجی کارروائی میں 14 جنگوبھی ہلاک ہوئے،یمنی القاعدہ رہنماء قاسم الریمی

منگل 7 فروری 2017 16:56

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء) یمن میں القاعدہ کے مقامی رہ نما قاسم الریمی نے کہاہے کہ سعودی عرب میں زیرحراست القاعدہ جنگجو سالم الشریف کی اہلیہ اور سعودی سیکیورٹی فورسز کو مطلوب شدت پسند خاتون ارویٰ البغدادیٰ، اس کا بیٹا اسامہ اور بھائی عصام طاہر بغدادی المعروف ابو بکر البغدادی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ اس کا ایک بیٹا اور اس بہو زخمی ہوئے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق القاعدہ کمانڈر الریمی کی طرف سے یہ بیان تنظیم میڈیا سیل’الملاحم فاؤنڈیشن‘ پر نشر کیا گیا۔خیال رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنھبالنے کے بعد پہلی بار امریکی فوج نے یمن کے ’یکلا‘ قصبے میں رات کی تاریکی میں کمانڈو ایکشن کے دوران القاعدہ کے متعدد جنگجو قتل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ کارروائی 29 جنوری کی رات کی گئی تھی۔

القاعدہ جنگجو قاسم الریمی نے سعودی عرب میں گرفتار سالم الشریف سے اس کی اہلیہ، بیٹی اور ایک دوسری عزیزہ کی ہلاکت پر تعزیت کی۔الریمی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی خفیہ کارروائی کے دوران القاعدہ کے 14 جنگ جو اور بچوں سمیت 11 خواتین جاں بحق ہوئی ہیں۔ مقتولین میں عبدالرؤف الذھب، سلطان الذھب، ابو برزان القیفی، اس کا والد عبداللہ، ابو بکر البغدادی[انس طاھر] احمد الزوبہ، ابو نوح القیفی اس کا چچا، حمزہ السوڈانی،، مقداد الدمتی، حنین الصنعانی، ابو عبداللہ الصنعانی، ابو سیف الجوفی اور سعودی نڑاد ابو للیچ الصنعانی شامل ہیں۔

خواتین میں ارویٰ البغدادی، مبخوت علی العامری، بچہ عبدالالہ الذھب، انور العولقی کی بیٹی، فہد القیفی کی بیٹی، ابو عبداللہ الخضرمی کے تین بیٹے، اسامہ الشریف، مرسل العکمہ اور ابن انسعصام طاھر البغدادی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :