چیئرمین سینیٹر سید شبلی فراز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس
وزارت اور ملحقہ اداروں کے بجٹ اور آزاد تجارتی معاہدوں بارے تفصیلی بریفنگ لی گئی
منگل 7 فروری 2017 18:36
(جاری ہے)
پاک چین اقتصادی راہداری کے معیشت پر پڑنے والے اثرات اور برآمدات و درآمدات پر بھی خصوصی توجہ دی جانی چاہئے۔
بیرون ملک سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں موجود ٹریڈ سینٹرز میں تجارت سے متعلقہ افسران تعینات کیے جائیں۔ ٹی ڈیپ بورڈ جلد مکمل کیا جائے اور ایکٹ میں موجود کمزوریاں دور کرنے کے لئے کمیٹی کو قابل عمل تجاویز بھجوائی جائیں۔ کمیٹی نے ادارہ برائے حقوق دانش کی کارکردگی کو سراہا ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم کا ایکسپورٹ پیکج مرحلہ وار ہوگا ۔ پہلا مرحلہ 16جنوری سے 30جون2017، دوسرا یکم جولائی سے 30جون 2018 تک ہوگا۔ ملک میں صنعتوں کے لئے لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم ہوگئی ہے۔ کراچی میں صنعتوں کو گیس کم نرخوں پر جبکہ دیگر علاقوں کو مہنگی فراہم کی جارہی ہے۔ گیس کے نرخ ملک بھرمیں یکساں ہونے چاہیئں۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایگزم بنک کے لئے سٹیٹ بینک نے 7ارب روپے جاری کردیئے ہیں ۔کمیٹی نے ایگزم بینک کی اب تک کی کارکردگی کی تمام تفصیلات طلب کرلیں۔ کمیٹی میں بتایا گیا کہ رواں سال کپاس کی 4سے ساڑے 4لاکھ گانٹھ کم پیداوار متوقع ہے ۔ چین نے پاکستان کے بینکنگ کے شعبے کو جو مراعات دی ہیں وہ دنیا کے کسی اور بینک کو نہیں دی گئیں۔ پاکستان کو بینکنگ کی رسائی کے باعث 6سے 8ارب کا فائدہ ہوگا۔ ادارہ برائے حقوق دانش کے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ 3سالوں میں ٹریڈ مارک ، کاپی رائٹس ، پیٹنٹ کی 44ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور 11ہزار ٹریڈ مارک رجسٹر کئے گئے ہیں۔ اجلا س میں سینیٹرز ا کریم احمد خواجہ ، محمد عثمان خان کاکڑ، مفتی عبدالستار، سیف اللہ خان بنگش کے علاوہ وزارت اورملحقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
موجودہ حکمران اپنی جعلی مقبولیت کو عروج نہیں دے سکتے ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
گورنرسندھ کی دارلسکون ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام مدر ڈے تقریب میں شرکت
-
بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں 2ارب 4کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
-
چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد سے بشارت بھٹی کی ملاقات،درپیش مسائل سے آگاہ کیا
-
پنجاب کی انڈسٹری کو سولر انرجی پر منتقل کریں گے،پیداواری لاگت کم ہوگی‘چوہدری شافع حسین
-
شہبازشریف (ن)لیگ کے قائم مقام صدر نامزد
-
حکومت کاشتکاروں کی فلاح کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے،مریم اورنگزیب
-
فیصل آباد،دوسری شادی کرنے پر خالہ زاد بھائی نے مشتعل افراد کے ہمراہ اینٹوں کے وارکرکے خالہ زاد بہن کے شوہرکو مارڈالا
-
فیصل آباد ، دیوارکے تنازعہ پر مشتعل ملزمان نے اینٹ مارکر ہمسائے کوموت کے گھاٹ اتاردیا
-
اللہ تعالیٰ نے نوازشریف کو سرخرو کیا ، ایک بار پھر پارٹی صدارت کیلئے آ رہے ہیں:ن لیگ
-
تحریک انصاف کی تاریخ ہے وہ ہمیشہ انتشار پیدا کرتے ہیں:سعد رفیق
-
خواجہ سلمان رفیق کارینل ٹرانسپلانٹ کامیاب ہونے والے بچے منصور کی سالگرہ پرجناح ہسپتال کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.