پانامہ کا تابوت لال حویلی ،بنی گالا سے بھی برآمد ہو سکتا ہے ،طاہر القادری سیاست چمکانے کیلئے چوک چوراہے میںاحتجاج کرنا چاہتے ہیں ‘ رانا ثناء اللہ
عمران خان کی اے ٹی ایمز نے خیبر پختوانخواہ کو اجاڑ کر رکھ دیا ، ریڈ وارنٹ پر الطاف حسین کی پاکستان حوالگی پر ہی عدالت انصاف کے تقاضوں کے مطابق فیصلہ کر سکتی ہے، شوکت بسرا پر حملے کے ذمہ داروں کیخلاف قانون کے مطابق کا رروائی عمل میں لائی جائیگی‘ صوبائی وزیر کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 8 فروری 2017 22:19
(جاری ہے)
شیخ رشید کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ سے پانامہ کا تابوت نکلے گا، تابوت لال حویلی اور بنی گالا سے بھی نکل سکتا ہے۔
عمران خان اپنے جلسوں میں جن اشاروں میں کرپشن بارے گفتگو کرتے ہیں وہ آج تک ایک ثبوت بھی پیش نہیںکر سکے۔ انہو ں نے کہا کہ عوامی تحریک کاانسداد دہشتگردی میں ایک سال تک کیس چلا 123 لوگوں کو ٹرائل کے لئے بلایا گیا لیکن طاہر القادری اپنی سیاست چمکانے کے لئے چوک چوراہے اورکنٹینر پر چڑھ کر لوگوں کو بہکانے کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔ طاہر القادری کاانسداد دہشتگردی کے فیصلے پر اعتراض غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے، ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے، عدالتوں نے سانحہ ما ڈل ٹائون میں جن بھی حکومتی لوگوں کو طلب کیا وہ ہر صورت پیش ہوں گے اور اپنی بیگناہی پیش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ووٹ کی طاقت سے ثابت کریں گے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں ، عدالتی فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق آئے گا ۔اسمبلی رولز میں کہیں بھی درج نہیں کہ رکن اسمبلی کو مجبور کرکے ایوان میں لایا جائے ، اپوزیشن کے پاس ایوان میں کہنے کو کچھ نہیں ہوتا اسی لیے وہ بار بار کورم کی نشاندہی کرتی ہے۔ سپیکر نے ایوان کا اپوزیشن کی خواہش کے مطابق نہیں بلکہ رولز کے مطابق چلانا ہوتا ہے ۔جب اپوزیشن رولز کے بر خلاف سپیکر سے کوئی مطالبہ کرتی ہے تو سپیکر کا اختیار ہے کہ وہ اپوزیشن کے مطالبہ کو رد یا قبول کریں ۔انہوں نے نعیم الحق کی طرف سے 2ہفتوں میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی بات کو توہین عدالت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ سے فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق آئے گا،نواز شریف مقبول ترین لیڈر ہیں ، تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی اتنے مقبول عوامی لیڈر کوہٹایا گیا تو اسے عوام نے قبول نہیں کیا۔ انہو ں نے کہا کہ عمران خان نے 3سال غل غپاڑہ کیا ، خیبر پختونخواہ میں ایک ٹکے کا کام نہیں کیا گیا،بتایاجائی1ارب درخت کہاں ہیں ،عمران خان کی اے ٹی ایمز نے خیبر پختونخواہ کو اجاڑ کر رکھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہے اور اس حوالے سے اضلاع کی انتظامیہ کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شوکت بسرا پر ہونے والے حملہ کا واقعہ افسوسناک ہے، واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کا رروائی عمل میں لائی جائے گی،حملہ کی تفتیش کے لیے بننے والی انویسٹی گیشن ٹیم میں مدعی سے باقاعدہ مشاورت کی جائیگی، متاثرین کو انصاف دلایا جائے گا، پیپلزپارٹی قائدین واقعہ کو سیاسی رنگ نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ چائے بنانے والی دو کمپنیوں کے مابین جھگڑے میں انتظامیہ کے منع کرنے اور مقد مہ درج ہونے کے باوجود شوکت بسرا نے ایک کمپنی کے آگے جاکر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا جوکہ پارلیمینٹیرین کے شایان شان نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ دو فیکٹریوں کے معاملے کو پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ کا معاملہ قرار دینا مناسب بات نہیں ۔ وزیر قانون نے کہا کہ واقعہ کے موقع پر پولیس کے موجود ہونے یا نہ ہونے کا علیحدہ سے جائزہ لیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.