ویٹرنری یونیورسٹی کے زیر اہتمام ما ہی پروری پر بین الاقوا می سمپو زیم اینڈ ایکسپو کا آ غا ز

بدھ 8 فروری 2017 22:46

لاہور۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینمل سائنسز لاہور نے گذ شتہ روز پا کستان فشر ی سو سا ئٹی اور ڈیپا رٹمنٹ آف فشر ی پنجا ب اور ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن پاکستان کے اشتراک سے ما ہی پروری پر دو روزہ بین الاقوا می سمپو زیم اینڈ ایکسپو کا آ غا زلا ہور کے مقا می ہو ٹل میںکیا۔ افتتا حی تقر یب کی مشتر کہ صدا رت صو با ئی وزیر برائے لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیر ی ڈیو یلوپمنٹ پنجاب آصف سعید منیس اور صو با ئی وزیر برائے جنگلا ت فشری اینڈ وائلڈ لائف میا ں یاور زما ن نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا، چیئر مین پاکستان کو نسل سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی پرو فیسر ڈاکٹر انوارلحسن گیلا نی ، صدر ایکو ا کلچر سو سا ئٹی ایشیا ڈاکٹر ایند ے کون تا را،صدر پاکستان فشر ی سو سا ئٹی ڈاکٹر محمد ایو ب، ڈین فکلٹی آف فشر ی اینڈ وا ئلڈ لا ئف پرو فیسر ڈاکٹر محمد اشرف، آرگنا ئز نگ سیکر ٹری ڈاکٹر نور خان کے علا وہ سو لہ ممالک سے جن میں امریکہ ، کینیڈا،کرو شیا، ملا ئشیا، انڈو نیشیا،بیلجیم،نیو زی لینڈ، تر کی،بر طا نیہ، کر غستا ن اور تھا ئی لینڈ شامل ہیں سے تحقیق کارو ں، اسا تذہ ، طلبہ، ما ہرین اور ماہی پروری انڈسٹری سے متعلقہ پرو فیشنلز کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

اُ س مو قع پرخطا ب کر تے ہو ئے وزیر لا ئیو سٹا ک آ صف سعید منہیس نے کہا کہ دور حا ضر کی جدید ٹیکنا لو جی کو اپنا کر مچھلیو ں کی پیدا وار اور ایکسپورٹ کو بڑ ھا یا جا ئے ۔انہو ں نے کہا کہ دو روزہ سمپو زیم میں دنیا بھر سے آ ئے ما ہرین کے تجر بات سے بہت کچھ سیکھنے اور ملک میں ما ہی پروری کے فرو غ اور مچھلیو ں کی پیدا وار بڑ ھا نے کے لئے انتہا ئی سود مند ہو گا نیز بین الاقوا می سمپو زیم کا انعقاد کروا نے پر ویٹر نری یو نیورسٹی اور پا کستان فشر ی سو سا ئٹی کی کا وشو ں کو سراہا۔

وزیر برا ئے فشر ی میا ں یا ور زما ن نے ملک میں ما ہی پر وری کے فر غ کے لیئے مختلف حکو متی اقدا مات کے بارے گفتگو کی اور کہا کہ حکو مت فش فارمرز کوآ سا ن اقساط پر قر ضے مہیا کر رہی ہے انہو ں نے سمپو زیم کے شر کا سے کہا کہ ما ہی پروری کے فر غ کے لیئے سفار شات مر تب کر یں۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے ویٹر نری یو نیورسٹی کی تعلیمی،تحقیقی، کلینیکل سروسز اور ڈائگا نو سٹک لیبز اور یو نیور سٹی کی کامیابیوں کا تذکرہ کیا اور لائیو سٹاک سیکٹر، پولٹری، ڈیری اور فشری کی ترقی میں ویٹرنری یونیورسٹی کے کردار اور اس کی کاوشوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی نے اپنی اعلی تعلیمی معیار ،تحقیق اور وسا ئل کو برئو ے کار لا کر نو جوان نسل کو ویٹر نری ایجوکیشن، اینمل پروڈکشن اینڈ ٹیکنا لو جی، بائیو ٹیکنالو جی ،ما ئکرو با ئیو لو جی، فارما سیو ٹیکل سائنس،فٖوڈ سائنس اینڈ ہیو من نیو ٹر یشن ، انوائرنمنٹ سائنس،اکنا مکس اینڈ بز نس مینجمنٹ کے شعبوں میں مہارتو ں کو اُ جا گر کر نے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو نیور سٹی میں اساتذہ 87 تحقیقی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ان دو دنو ں میں ساٹھ پر یزنٹیشینیں اور پریکٹیکل سیش منعقد ہو نگے نیز فش فارمرز اور سٹیک ہو لڈررز کے لیئے بھی دو تر بیتی سیشن کا انعقاد کیا جا ئے گا ۔ افتتا حی تقریب کے بعدسمپو زیم میں ما ہرین نے شعبہ ما ہی پروری کی تر قی کے حوا لے سے جدیدتحقیقی اُصو لو ں پر مبنی اپنے خیا لا ت کا اظہار کیا۔

سمپو زیم میں مچھلیو ں کو بیما ریو ں سے محفوط رکھنے، پا ئو نڈ اینڈ ہیچر ی مینجمنٹ، افزائش نسل بڑ ھا نے کی تیکنیک، ریسر چ پلاننگ ، پو سٹر مقا بلے اور مچھلیوں خوراک (نیو ٹریشن) اور صحت کی مینجمنٹ سے متعلقہ مہا رتو ں کو اُ جا گر کر نے پر سیشن منعقد کیئے۔ بعدازیںآصف سعید منیس اور میا ں یا ور زما ن نے وا ئس چا نسلر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا کے ہمراہ ایکسپو کے مختلف سٹا لز کا دورہ بھی کیا۔