ویٹرنری یونیورسٹی کے زیر اہتمام ما ہی پروری کے مو ضو ع پر دوروز سے جاری بین الاقوا می سمپو زیم اینڈ ایکسپو اختتام پذیر

جمعرات 9 فروری 2017 23:58

لاہور۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینمل سائنسز لاہور کے زیر اہتمام ہو نے والے دو روزہ بین الاقوا می سمپو زیم اینڈ ایکسپو کے اختتا م پر ما ہر ین نے پا کستان میں فشر ی پا لیسی اور جینیٹکس میںبہتر ی لا نے اور تلا پیہ ، جھینگا اور کیٹ فش فا رمنگ شرو ع کر نے کی سفارش کی ہے نیز مچھلیو ں کے لیئے تیر نے وا لی خوراک بنا نے اور ما ہی پر وری میں ویلیوایڈ یشن کے ساتھ ساتھ پا لیسی میکر ز، اسا تذ ہ ، تحقیق کا رو ں اور فش فارمرز کی بین الا قوا می تر بیت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

چیئر پر سن ہا ئیر ایجوکیشن کمیشن پنجا ب پرو فیسر ڈاکٹر محمد نظا م الد ین نے اختتا می تقریب کی صدارت کی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا، ڈا ئر یکٹر جنر ل ڈیپا رٹمنٹ آف فشر ی پنجا ب افتخار احمد قریشی، صدر ایکو ا کلچر سو سا ئٹی ایشیا ڈاکٹر ایند ے کون تا را،صدر پاکستان فشر ی سو سا ئٹی ڈاکٹر محمد ایو ب، ڈین فکلٹی آف فشر ی اینڈ وا ئلڈ لا ئف پرو فیسر ڈاکٹر محمد اشرف، آرگنا ئز نگ سیکر ٹری ڈاکٹر نور خان کے علا وہ سو لہ ممالک سے جن میں امریکہ ، کینیڈا،کرو شیا، ملا ئشیا، انڈو نیشیا،بیلجیم،نیو زی لینڈ، تر کی،بر طا نیہ، کر غستا ن اور تھا ئی لینڈ شامل ہیں سے تحقیق کارو ں، اسا تذہ ، طلبہ، ما ہرین اور ماہی پروری انڈسٹری سے متعلقہ پرو فیشنلز کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

اُ س مو قع پرخطا ب کر تے ہو ئے ڈاکٹر محمد نظا م الدین نے ملک میں مچھلی کی پیداور بڑ ھا نے کی ضرو رت پر زور دیا اور کہا کہ مچھلی پرو ٹین حاصل کر نے کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہو ں نے چا ئنیز ما ڈل کی طر ح ایک ہی تا لا ب میں بیک وقت مچھلی اور چا ول کی کا شتکاری کرنے کی سفارش کی ۔ ڈاکٹر طلعت نصیر پا شے نے کہا کہ پاکستان میں ماہی پروری میں تر قی کے نما یا ں موا قع جن سے ہمیں بھر پو ر فائدہ اُ ٹھا نا چا ہیے۔