کراچی‘ دفاع پاکستان کونسل کی اپیل پر کشمیر میں بھارتی دہشتگردی اور حافظ محمد سعید کی نظر بندی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
جمعہ 10 فروری 2017 22:06
(جاری ہے)
مظاہرے سے تحریک آزادی جموں کشمیر کے رہنما حافظ محمد امجد اور عبداللہ رحمانی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے مظلوم کشمیریوں اور حافظ محمد سعید کے حق میں اور امریکا و بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر حافظ محمد سعید سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ، جماعة الدعوة کا جرم خدمت انسانیت ہے، مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرنا دہشت گردی نہیں، جیسے دیگر جملے بھی درج تھے۔ مزمل اقبال ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف قوم کی خواہشات کا احترام کریں۔ عوام نے اس لیے نہیں چنا تھا کہ محب وطن افرد پر پابندی لگائی جائے۔ جماعة الدعوة محب وطن جماعت ہے، ملک میں کہیں بھی اس کا مجرمانہ کردار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حافظ محمد سعید نے ہمیشہ پاکستانیت پروان چڑھانے کے لیے کردار ادا کیا ہے۔ ملک کی نظریاتی سرحدوں کا دفاع جرم نہیں قوم کی خدمت ہے۔ امریکی و بھارتی ایما پر حافظ سعید کی نظر بندی قوم مسترد کرچکی۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ حکومت بیرونی دبائو پر کشمیریوں کے لیے بلند ہونے والی توانا آواز دبانا چاہتی ہے۔ دہشت گردی کا ارتکاب جماعة الدعوة نہیں ٹرمپ اور مودی کر رہے ہیں۔ حافظ محمد سعید کا جرم کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ ٹرمپ اور مودی اپنی دہشت گردی چھپانے کے لیے جماعة الدعوة کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پاکستانی قوم اس غیر منصفانہ فیصلے کو ہرگز قبول نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کرنے والے دہشت گرد نہیں ہوسکتے۔ جماعة الدعوة کا فلاحی کردار سب کے سامنے ہے۔ رفاہ عامہ کے لیے کام کرنا حکومت کا کام ہے، لیکن اس میدان میں جماعة الدعوة ہی موثر کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لیے آواز اٹھانا اگر جرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہیں گے۔ مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے سے کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.