پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، میری ٹائم سکیورٹی فورس بندرگاہوں اور سمندری حدود کی حفاظت کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی، میری ٹائم سکیورٹی فورس دہشت گردوں کے خلاف مضبوط ہتھیار ثابت ہوگی، بحری مشقوں سے پورے خطے میں پاکستان کا مثبت امیج جائے گا، روس کی ان مشقوں میں پہلی بار شمولیت خوش آئند ہے
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا میرین اکیڈمی سے خطاب
ہفتہ 11 فروری 2017 22:08
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ سی پیک اور گوادر بندرگاہ سے ملٹری سکیورٹی کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی95 فیصد تجارت سمندری حدود سے ہوتی ہے جسے محفوظ بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مشقوں کے انعقاد سے تمام ملکوں کی بحری فورسز کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا نہ صرف موقع ملے گا بلکہ اس سے تعاون بھی بڑھے گا۔ گورنر نے کہا کہ پاکستان خطے میں ایک مضبوط معاشی ملک بن کر سامنے آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گوادر بندگاہ بننے سے خطے میں پاکستان کا سمندری کردار اور بھی بڑھ گیا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ نوجوان نسل قوم کا حقیقی اثاثہ اور سرمایہ ہے ، آج اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ ہم معاشرے کی ہر سطح پر مثبت اور تعمیری رویوں اور اعلیٰ انسانی روایات کو پروان چڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ مثبت سوچ رکھنی ہے ، منفی سوچ کو مائنس کرنا ہے، تعمیری تنقید ضرور کریں وہ تنقید جس میں اصلاح کا پہلو نظر آئے پھر دیکھیں پاکستان کیسے ترقی کی منازل طے کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کی یوتھ ہی ہمارے کل کے پاکستان کا مستقبل ہے ۔گورنر پنجاب نے پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کے سربراہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی کا امر ہے کہ آپ لوگوں نے اس وقت آگاہی مہم شروع کی ہے جو پاکستان کی ضرورت ہے یقینا اس سے نوجوان نسل کے لئے سی پیک کی افادیت کو سمجھنے میں اہم رول ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت سیلاب میں تباہ اسکولوں کی بحالی پر اجلاس
-
پنجاب بھرمیں 1372ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق1488زخمی ہوئے، ریسکیو1122
-
اسپیکر قومی اسمبلی کا ایوان میں فوج اور عدلیہ کیخلاف تقاریر روکنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیرنجکاری عبدالعلیم خان کا شمالی و جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز میں بہادر سپوتوں کی شہادت پر خراج عقیدت
-
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ہدایات پر عملدرآمد کے نتیجے میں ایم ٹیگ صارفین کی تعداد 92 فیصد سے زائد ہو گئی
-
ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت خصوصی ایپ بنانے پرغور
-
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی بازیابی کیلئے درخواست دائر
-
گورنر سندھ دو روزہ دورہ پر ترکیہ روانہ، صوبہ میں شعبہ آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے
-
دنیا کے نایاب ترین ممالیہ انڈس ڈولفن کی تعداد میں اضافہ انتہائی خوش آئند ہے، شیری رحمان
-
عارف والا ،دکان کی چھت پر سولر پلیٹ کی صفائی کرتے کرنٹ لگنے سے 26 سالہ الیکٹریشن جاں بحق ہوگیا
-
کراچی : صدر موبائل مارکیٹ میں 12 لاکھ کی ڈکیتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
-
کراچی سے چھ افراد لاپتا، شہریوں کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، سندھ ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.