میٹرک کے سالانہ امتحان یکم مارچ سے شروع ہوں گے

پیر 13 فروری 2017 15:04

سرگودھا۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء)میٹرک کے سالانہ امتحان 2017 یکم مارچ بروز بدھ سے شروع ہورہے ہیں جس کیلئے سرگودہاڈویژن کے چاروں اضلاع میں 251 امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں۔کنٹرولر امتحانات سرگودھا بورڈ لیاقت علی نوید کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحان میںکل 76834 امیدواران شامل امتحان ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میںپرائیویٹ امیدواران کو رول نمبر سلپس دیئے گئے پتہ جات پر بذریعہ ڈاک ارسال کر دی جائیں گی جبکہ ریگولر ادارہ جات درج ذیل طریقہ کار کے مطابق سرگودہا بورڈ کی ویب سائٹwww.bisesargdoha.edu.pk سے اپنے لاگ ان سے پرنٹ کر سکیںگے۔

نیز پرائیویٹ امیدواران بھی رول نمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں بورڈ کی ویب سائٹ سے اپنی سلپ پرنٹ کر واسکیںگے ۔ کسی امیدوار کے کوائف کی درستگی کیلئے متعلقہ زون کے اہلکار سے رابطہ کریں۔ رول نمبر سلپس امتحان کے اختتام تک ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔