پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام ریڈیو پر سیمینار کا انعقاد

پیر 13 فروری 2017 20:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فارساوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام Courage to Knowآرگنائزیشن کے اشتراک سے ریڈیو کے عالمی دن کی مناسبت سے ’’ریڈیو کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے ‘‘کے موضوع پر خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان ابصار عبدالعلی ، اسسٹنٹ پروفیسر سنٹرفارسائوتھ ایشین سٹڈیزڈاکٹر عبدالمجید ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف ماس کمیونیکیشن لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی انجم ضیاء، پی آئی ٹی سی کے ڈائریکٹر آئی ٹی عتیق احمد ، فیکلٹی ممبران ، ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز اور شعبہ سیاسیات اور سنٹر کے طلبہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقریرین نے ریڈیوکے ذریعے نوجوانون کو بااختیار بنانے کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ریڈیو تمام الیکڑانک میڈیا میں نوجوانون کو تعلیم وتربیت فراہم کرنے کا سب سے موثر اور مضبوط ذریعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :