آرمی چیف کا دورہ لاہور ،کور ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کی
کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے آرمی چیف کو لاہور بم دھماکے بارے بریفنگ دی پاک فوج پی ایس ایل فائنل میچ کے اپنے شیڈول کے مطابق انعقاد کیلئے تمام متعلقہ اداروں کی مدد کریگی، جنرل قمر جاوید باجوہ دہشگردی کے واقعات ہمارے قومی عزم کو کمزور نہ ہی دہشتگردی کیخلاف جاری کوششوں کو متاثر کر سکتے ہیں ہر رنگ و نسل کے دہشتگردوں ،انکے مالی مدد گاروں ، منصوبہ سازوں اور بیرونی مددگاروں کوملک بھر میں تلاش کر کے نشانہ بنایا جائیگا ،ہم اپنی کئی سال کی کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دینگے ، اجلاس سے خطاب لاہوردھماکے کے ذمہ داران کا پتہ چلانے کیلئے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کوششوں سے کچھ افغانوں سمیت اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں ، جنر ل قمر باجوہ
منگل 14 فروری 2017 22:51
(جاری ہے)
آرمی چیف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا واقعات نہ تو ہمارے قومی عزم کو کمزور اور نہ ہی دہشتگردی کیخلاف جاری کوششوں کو متاثر کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہر رنگ و نسل کے دہشتگردوں ،انکے مالی مدد گاروں ، منصوبہ سازوں اور باہر سے مدد دینے والوں کو ملک بھر میں تلاش کر کے نشانہ بنایا جائیگا انکو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اور بھر پور جواب دینگے۔ ہم اپنی کئی سال کی کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دینگے ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ رات ہونیوالے دھماکے کے ذمہ داران کا پتہ چلانے کیلئے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کوششوں کو سراہا جس کے نتیجہ میں کچھ افغانوں سمیت اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں ۔ انہوں نے ہدایت کی پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کیلئے کوششوں میں تیزی لائی جائے ۔ لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میچ کو سبو تاژ کرنے سے اس واقعہ کے تعلق کے حوالے سے آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج فائنل میچ کے اپنے شیڈول کے مطابق انعقاد کیلئے تمام متعلقہ اداروں کی بھر پور مدد کریگی۔بعد ازاں آرمی چیف نے شہید ڈی آئی جی احمد مبین کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی ۔ شہید کی والدہ سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ انکے بہادر بیٹے اور قوم کی جانب سے دی جانیوالی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی۔ ہمیں اس غیر انسانی وحشیانہ مائنڈ سیٹ کو شکست دینا ہو گی اور ایک قوم کی حیثیت سے ہم ایسا کرنے میں ضرور کامیاب ہونگے ۔ انہوں نے گزشتہ رات دھماکے سے متاثرہ دیگر سوگوار خاندانوں کے ساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف نے سروسز ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت بھی کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.