13سے قبل کی کراچی سرکلر ریلوے پر جو تجاوزات ہیں انہیں انسانی ہمدردی کے تحت معاوضہ دیا جائیگا، وزیراعلیٰ سندھ
تجاوزات سندھ پولیس ، ریلوے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے مل کر ہٹائینگے، کیا ضلعی انتظامیہ اور پولیس سو رہی ہوتی ہے جب یہ تجاوزات قائم ہوتی ہیں،سید مراد علی شاہ
بدھ 15 فروری 2017 23:13
(جاری ہے)
وزیر اعلی سندھ نے کہاکہ تجاوزات ہٹانے میں شہری حکومت کو سپورٹ کررہے ہیں اور کراچی کے عوام یہ چاہتے ہیں کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل حل ہوں۔
انہوںنے کہاکہ یہ تجاوزات سندھ پولیس , ریلوے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر ہٹائیں گے۔ اجلاس میںقبضے کی زمین پر بنائے ہوئے گھروں کو فوری نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کیا ضلعی انتظامیہ اور پولیس سو رہی ہوتی ہے جب یہ تجاوزات قائم ہوتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ تجاوزات ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور پولیس ہونے دیتی ہے اور جب اس کو ہٹایا جاتا ہے تو حکومت بدنام ہوتی ہے،اگر یہ تجاوزات شہرمیں دوبارہ ہوئیں تو میں اس متعلقہ افسر کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔سیدمراد علی شاہ نے کہاکہ کراچی سرکلر ریلوے کراچی شہر کیلئے انتہائی اہم ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو واضح ہدایت کی کہ تجاوزات کو ہٹانے کے کام میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ تجاوزات کرنے والوں کو وقت دینے کے بعد بلڈوز کرنے کیلئے مشینری لگائیںاورتجاوزات ہٹانے کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ کراچی سرکلر ریلوے کے روٹ پر باڑیں لگائے۔انہوںنے مزید کہاکہ کراچی شہر کو بہتر کرنا ہے جس کے لئے آپ سب کا ساتھ چاہیے،شہر کو قبضہ مافیا اور ترقی کے دشمنوں سے نجات دلائیں گے۔ وزیر اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ کو اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی سرکلر ریلوے کے روٹ پر 762کچے مکانات ہیںاور75 اسکوائر یارڈکے 3173 مکانات پکے اسٹرکچرز کے تعمیر ہیں،75 اسکوائر یارڈزسے 25 اسکوائر یارڈ کی688 یونٹس تعمیر ہو رہے ہیں ،125 اسکوائر یارڈ سے زیادہ کے 36 اسٹرکچرز ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں ایک بار پھر واضح کیا کہ کراچی سرکلر ریلوے کے ساتھ قائم ہر قسم کی تجاوزات کو ہر قیمت پر ہٹایا جائیگا اور یہ منصوبہ کراچی کے لئے بہت اہم ہے اور اس سے لوگوں کی ٹرانسپورٹ کی جدید سہولیات میسر آئیں گی۔ لہذا اس منصوبہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائیگا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.