کراچی، پٹیل پاڑہ ٹریفک حادثہ کیس، ملزمان یاسر اور غلام مرتضیٰ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

بدھ 15 فروری 2017 23:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے پٹیل پاڑہ ٹریفک حادثہ کیس میں ملزمان یاسر اور غلام مرتضیٰ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پٹیل پاڑہ میںٹریفک حادثے میں طالب علم کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں بس ڈرائیور یاسر اور کنڈیکٹر غلام مرتضیٰ کو پیش کیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان کی غفلت اور لاپروائی سے نجی یونیورسٹی کا طالب علم غلام اللہ جاں بحق ہوگیا تھا ۔ملزمان کے خلاف جمشید کوارٹر تھانے میں مقدمہ درج ہے ۔عدالت نے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔