پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 16 فروری 2017 23:31

پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ تین ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز نے سائٹ ٹائون، گلبرگ اور کلفٹن کے علاقوں میں کارروائیاں کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان میں سے تین کا تعلق سیاسی سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے جبکہ ایک ملزم سائبر کرائم میں ملوث ہے۔ ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔