Live Updates

عمران خان ترقی کے سفر میں رکاوٹ نہ پیدا کریں ، وہ میرٹ کو کچل رہے ہیں‘آزاد علی تبسم

جمعہ 17 فروری 2017 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہاہے کہ خوددار،خوشحال اورخود مختار پاکستان ہماری منزل ہے اور اس منزل کے حصول کیلئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں دن رات ایک کررکھا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ عمران خان ترقی کے سفر میں رکاوٹ نہ پیدا کریں ، وہ میرٹ کو کچل رہے ہیں، میرٹ ترقی وخوشحالی کاواحد راستہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں ہر سطح پر میرٹ کو فروغ دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کے تمام تعلیمی و دیگر پروگرامزمیرٹ پالیسی کے عکاس ہیں۔ کرپشن، سفارش اوراقرباء پروری کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیںاور منصوبوں میں شفافیت کی حکومتی پالیسیوں کا عالمی ادارے بھی اعتراف کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام بھی مسلم لیگ ن کی کارکردگی کو بہترین قرار دے رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :