وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر نیورو انسٹی ٹیوٹ جنرل ہسپتال کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز منظور

ایل جی ایچ کے تمام شعبوں کو مرحلہ وار اپ گریڈ کیا جائے گا : محکمہ مواصلات و تعمیرات کے حکام کی پرنسپل کو بریفنگ ادارے کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے میں کو ئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی: پروفیسر غیاث النبی طیب

جمعہ 17 فروری 2017 21:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور جنرل ہسپتال کا فیز III 30 جون 2017ء تک مکمل کر لیا جائے گا- محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے مذکورہ منصوبے کیلئے رواں مالی سال کے دوران ایک ارب 67ہزار روپے کی مجموعی رقم مختص کر رکھی ہے ۔

منصوبے کی بر وقت تکمیل میں کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بات پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے ایل جی ایچ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی ۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر غلام صابراور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے افسران سمیت انتظامی ڈاکٹرز بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سی اینڈ ڈبلیو کے حکام نے پرنسپل کو جاری ترقیاتی کام کے متعلق بریفنگ دی- پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ شعبہ نیورو سے متعلق تمام وارڈز، ایمرجنسی آپریشن تھیٹر اور آئی سی یوز نو تعمیر انسٹی ٹیوٹ میں منتقل کئے جا چکے ہیں ۔

نیورو انسٹی ٹیوٹ کا شمار خطے میں دماغی امراض اور حادثات کا شکار مریضوں کی سب سے بڑی علاج گا ہ کے طور پر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب فنڈز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے تمام مراحل پرنظر رکھے ہو ئے ہی- انہوں نے کہا کہ ایل جی ایچ کے تمام شعبوں کو مرحلہ وار اپ گریڈ کیا جائے گا اور ادارے کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے میں کو ئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی-

متعلقہ عنوان :