حکمران پانامہ کے چنگل سے بچ نہیں سکیں گے ، میاں محمد اسلم
حکمرانوں کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی واپس کرنا پڑے گی اور قومی خزانے کو لوٹنے والوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا، شرکاء سے خطاب
جمعہ 17 فروری 2017 23:54
(جاری ہے)
میاں محمد اسلم نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کا واحد راستہ انتخابات ہیں ،غلبہ اسلام اور نفاذ نظام مصطفی ﷺ کے لئے جماعت اسلامی اسی راستہ پر گامزن ہے ۔
جماعت اسلامی نے ملک کو سیکولراور لبرل بنانے کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے اور دستور پاکستان ملک میں قرآن وسنت کے خلاف کسی قانون سازی کی اجازت نہیں دیتا ،حکمران مغربی استعمار اور امریکی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے سیکولر اورلبرل ازم کے نعرے تو لگاتے ہیں مگر وہ دستور کو بدلنے کی جرأت نہیں کرسکتے ،یہ جنگ ہم جیت چکے ہیں ،ہم نے یہ جنگ ڈنڈے یا بندوق کے زور پر نہیں بلکہ دلائل کی قوت سے جیتی ہے ۔،انہوں نے کہاکہ 57اسلامی ممالک میں صرف پاکستان کے آئین میں قرآن و سنت کو سپریم لاء اور اللہ تعالیٰ کی ذات کو حاکم اعلیٰ تسلیم کیا گیا ہے ۔بین الاقوامی اور عالمی شہرت کے حامل اداروں کے سروے میں بھی اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستان کے 90فیصد سے زائد عوام ملک میں شریعت کا نفاذ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ ہو۔انہوں نے کہا کہ جس دن پاکستان کے آئین پر اس کی حقیقی روح کے مطابق عمل ہوگیا کوئی کرپٹ ،خائن اور چور لٹیرا ایوان اقتدار میں نہیں پہنچ سکے گا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے 170لوگ قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے ممبر رہے ،کراچی سمیت کئی اضلاع کے ناظم رہے مگر آج تک کسی ایک کے دامن پربھی کرپشن یا بدیانتی کا کوئی دھبہ نہیں ۔جماعت اسلامی ملک کی واحد جمہوری جماعت ہے جس میں باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں ،جبکہ دوسری پارٹیاں خاندانی جاگیریں بن چکی ہیں۔میاں محمد اسلم نے کہا کہ آزادی کے 70سال بعد بھی عوام زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ،قوم اشرافیہ کی غلامی سے نکلنے کیلئے بے چین ہے ،اقتدار پر وہی لوگ مسلط ہیں جن سے آزادی حاصل کرنے کیلئے ہمارے بڑوں نے تاریخ انسانی کی بے مثال قربانیاں دیں اور عظیم ہجرت کی مگر ابھی تک عوام کو ان کے خوابوں کی تعبیر نہیں مل سکی ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ظلم وجبر کے اس نظام کے خاتمہ کی جدوجہد کررہی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.