جب بھی کوئی سانحہ ہوتا ہے تو حکمران فوٹو سیشن کیلئے نکل آتے ہیں، حکومت ملک میں دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ،موجودہ حکمرانوں نے پنجاب کی جیب کاٹ لی ، صوبہ 250ارب روپے کا مقروض ہے، اگر ہمیں اچھے ساتھی مل گئے تو حکمرانوں کی رسیدیں کاٹ دیں گے، حکمران پہلے خود پیک ہوں گے پھر سی پیک بھی ہو جائے گا
مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر پرویز الٰہی کاسیدا شریف میں ورکرز کنونشن میں خطاب
ہفتہ 18 فروری 2017 22:55
(جاری ہے)
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکمران دعوے کرتے ہیں کہ انہوں نے عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کی ہیں وہ بتائیں کہ کہاں ہیں سہولتیں عام شہری کو تو ہسپتال میں بیڈ بھی نہیں ملتا اور وہ فرش پر ہی تڑپ تڑپ کر جان دے دیتا ہے انہوں نے کہا کہحکمران خود بیمار ہوں تو جہاز پر سوار ہو کر بیرون ملک جا کر اپنا علاج کراتے ہیں پاکستان کی کروڑوں عوام کو بھی بتائیں کہ وہ علاج کیلئے کہاں جائیں حکمران تو ہسپتالوں میں ایک بیڈ کا اضافہ بھی نہیں کر پائے۔
ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کی زراعت کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ہم کسانوں کو مفت بجلی دیتے تھے آج کسنا سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال یہ ہے کہ صرف لاہور میں روزانہ تین سو ڈکیتیاں ہو رہی ہیں ۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اگر ہمیں اچھے ساتھی مل گئے تو حکمرانوں کی رسیدیں کاٹ دیں گے حکمران پہلے خود پیک ہوں گے پھر سی پیک بھی ہو جائے گا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق پنجاب کے دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.